45 سال ہوگئے، یہ آج تک بیمار ہی نہیں ہوئیں۔۔ بوڑھی خاتون کے بیمار نہ ہونے کا راز کیا ہے اور یہ صرف ادرک ہی کیوں کھاتی ہیں؟

بڑھاپے میں پہنچتے پہنچتے انسان بیمار ہونے لگتا ہے، جسم نڈھال ہونے لگتا ہے۔ چلنے پھرنے میں تکلیف، اٹھنے بیٹھے میں مسئلہ یہاں تک کہ سوتے وقت بھی کمر اور گردن اکڑ جاتی ہے۔ مگر یہ خاتون جن کو آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں یہ پچھلے 45 سالوں میں آج تک بیمار نہیں ہوئی ہیں ان کو کبھی بُخار بھی نہیں ہوا۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو رہی ہوگی مگر یہ سچ ہے اور حقیقت بھی ہے جس سے متعلق آپ دکھائی گئی ویڈیو میں جان بھی سکتے ہیں۔

لیکن یہ ادرک کیوں کھاتی ہیں؟

ادرک کا استعمال صدیوں سے ایک مصالحہ اور دواؤں کی جڑی بوٹی دونوں کے طور پر ہوتا رہا ہے۔ ادرک میں صحت سے جڑے کچھ ایسے فائدے ہیں جو جان کر آپ بھی اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیں گے:
ادرک میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جن میں سوزش کے اثرات ہوتے ہیں، جو جسم میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ادرک طویل عرصے سے ہاضمے میں مدد اور متلی کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ اپھارہ، گیس، اور ہاضمہ کی دیگر تکلیفوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ادرک میں قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات ہوتی ہیں جو بیماری اور انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ادرک میں کینسر کے خلاف خصوصیات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر کولورکٹل کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔
ادرک آسٹیو ارتھرائٹس اور دیگر سوزش کی حالتوں میں مبتلا لوگوں میں درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ادرک بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔
یہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی سطح اور خون کے جمنے کے خطرے کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

یہ خاتون ادرک کو کیسے استعمال کرتی ہیں؟

ادرک کو باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ ہی اس میں گاجر کاٹ لیں، اس کا جوس تیار کرلیں اور پھر اس کو چھان لیں۔ اب جوس میں ایک چتکی ہلدی، ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

45 Saal Se Bemar Nhe Hui

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 45 Saal Se Bemar Nhe Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 45 Saal Se Bemar Nhe Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   37177 Views   |   08 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

45 سال ہوگئے، یہ آج تک بیمار ہی نہیں ہوئیں۔۔ بوڑھی خاتون کے بیمار نہ ہونے کا راز کیا ہے اور یہ صرف ادرک ہی کیوں کھاتی ہیں؟

45 سال ہوگئے، یہ آج تک بیمار ہی نہیں ہوئیں۔۔ بوڑھی خاتون کے بیمار نہ ہونے کا راز کیا ہے اور یہ صرف ادرک ہی کیوں کھاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 45 سال ہوگئے، یہ آج تک بیمار ہی نہیں ہوئیں۔۔ بوڑھی خاتون کے بیمار نہ ہونے کا راز کیا ہے اور یہ صرف ادرک ہی کیوں کھاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔