وٹامن سی سے بھرپور۔ چائینیز کھانوں کی جان ۔ لذت اور غذائیت کا خزانہ شملہ مرچ

شملہ مرچ ہر گھر میں استعمال ہونے والی مزیدار سبزی ہے جسے کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی اس کی لذت برقرار رہتی ہے۔ اس کو اکثر لوگ سلاد کی زینت بھی بناتے ہیں۔ اس کو مختلف قسم کے آملیٹ، پاستا، سلاد، اور دیسی اور بدیسی دونوں طرح کے کھانوں میں ڈالا جاتا ہے اس سے کھانوں کا ذائقہ اور لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ دیسی کھانوں میں شملہ مرچ اور قیمہ، آلو اور شملہ مرچ، قمہ بھری شملہ مرچ، اس کے علاوہ بدیسی کھانوں میں تو تقریباً ہر دوسرے کھانے میں شملہ مرچ کا استعمال ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں لوگ عام طور پر چائینیز کھانوں میں اسے ڈالنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
شملہ مرچ مختلف رنگوں میں آسانی سے مل جاتی ہے ، جیسے کہ سبز، زرد، سرخ، اورنج اس سے کھانوں کی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہے اس کو اگر لذت اور غذائیت کا خزانہ کہیں تو غلط نہ ہوگا۔ اس میں وٹامن سی کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور بہت سے دوسرے اہم غذائی اجزاء موجود ہیں۔

شملہ مرچ کے بیش بہا فوائد:

1۔ وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کی موجودگی کے سبب اس سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔ یہ پردہ بصارت کو بہتر بناتی ہے جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری میں اس کا مسلسل استعمال اس کو بہتر کردیتا ہے۔
2۔ وٹامن سی کی وجہ سے آپ کی جلد صاف شفاف اور خوبصورت اور بے داغ ہو جاتی ہے۔
3۔ یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے انسانی ٹشوز اور سیلز تباہ ہونے سے بچ جاتے ہیں۔
4۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس زخم بھرنے اور جسم میں ہونے والے کسی بھی انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
5۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر اس کا روزانہ سلاد میں استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر کے مرض میں کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
6۔ یہ سبزی کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں مدد گار رہتی ہے۔ اسی لئے اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی آتی ہے۔
7۔ اس میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بنا کر میٹا بولزم کو فعال بناتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ کم کیلوریز والی سبزی ہے اس لئے ڈائٹ والے افراد بھی بلا جھجھک اس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔
8۔ شملہ مرچ میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونائیڈز کی بدولت فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتی ہے جس سے کینسر کے خلیات اور ٹیومر کو آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے جس سے یہ خلیات مردہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جن کھانوں میں فلیوونائیڈز شامل ہوں وہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔
9۔ شملہ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ اس میں سنگترے(اورنج) سے تقریباً دو گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ خون میں سفید ذرات کے لیے اہم ہے اورانفکیشن سے لڑنے کے لیے ضروری مانے جاتے ہیں۔ جب جسم وٹامن سی بنانے کے قابل نہیں رہتا تو ضروری ہوتا ہے کہ اسے خوراک سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔
10۔ شملہ مرچ بیٹاکیروٹین سے لبریز ہوتی ہے، جسم میں جا کریہ بیٹاکیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جوجلدی صحت مند ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جِلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ وٹامن سی جسم میں کولاجن بننے میں بھی مدد دیتا ہےاور جھریاں بننے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

Shimla Mirchon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shimla Mirchon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shimla Mirchon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2971 Views   |   18 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

وٹامن سی سے بھرپور۔ چائینیز کھانوں کی جان ۔ لذت اور غذائیت کا خزانہ شملہ مرچ

وٹامن سی سے بھرپور۔ چائینیز کھانوں کی جان ۔ لذت اور غذائیت کا خزانہ شملہ مرچ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور۔ چائینیز کھانوں کی جان ۔ لذت اور غذائیت کا خزانہ شملہ مرچ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔