مفتی طارق مسعود سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ مثالوں کے ذریعے مسائل کو سمجھا دیتے ہیں، ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے، جبکہ میمز کا حصہ بھی بن جاتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مفتی طارق مسعود ایک ایسی سنت رسول کا ذکر کر رہے تھے جو کہ اکثر لوگ بخوبی اور خوشی خوشی کرنا چاہتے ہیں، اور وہ ہے نکاح۔
چونکہ مفتی صاحب کے پاس کئی لوگ آتے ہیں اور مشورے بھی کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مفتی طارق اس حوالے سے کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بیوی کی اجازت سے کروں یا اسے اس بارے میں بتانا چاہیے؟ اور پھر جب شادی کر لیتے ہیں تو اس شادی کو اپنے گھر والوں سے چھپا کر رکھتے ہیں۔
مفتی طارق مسعود بتاتے ہیں کہ لوگ اُس وقت تو بدمعاشی دکھاتے ہوئے شادی کر لیتے ہیں لیکن جب گھر والوں، بچوں اور بیوی کو پتہ چلتا ہے تو نا ختم ہونے والے طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مفتی طارق اُس صورتحال پر نظر ڈال رہے تھے، جس میں وہ شخص جس نے دوسرا یا تیسرا نکاح کیا ہوتا ہے (اور وہ بھی اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے یا پھر کسی عورت سے،) دلائل دیتا ہے کہ میں نے معاشرے میں نکاح کی روایت کو زندہ کیا ہے۔ جس پر مفتی طارق مسعود کہتے ہیں کہ تہجد پڑھنا بھی سنت ہے، ظہر کی 4 سنت بھی سنت ہے وہ تو نہیں پڑھتے، صرف نکاح کے وقت ہی سنت کیوں یاد آتی ہے۔
ایک اور طعنہ جو مل سکتا ہے وہ یہ کہ اگر آپ کی بیوی نیک ہے تو لوگ کہہ سکتے ہیں کہ اتنی اچھی بیوی کے ہوتے ہوئے تو دوسری شادی کیوں کر لی، اور اگر پہلی بیوی شرارتی ہے تو یہ طعنہ بھی مل سکتا ہے کہ ایک تو سنبھل نہیں رہی اور دوسری تیسری لا رہے ہو۔
اور اگر پہلی بیوی بے اولاد ہے اور دوسری کر لی تو یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ ایک تو اسے اولاد کا غم اور اب یہ سوکن کا غم۔ لوگ داڑھی کی بنیاد پر اور اس بنیاد پر بھی طعنے مارتے ہیں کہ بچوں کی شادی کی عمر ہے اور نکاح کر رہے ہیں۔
مفتی طارق مسعود نے اسی دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کر ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ میری شادیوں کے وقت مجھے اتنا زچ کیا گیا تھا، بے شمار طعنے اور اعتراضات، میں تھک گیا تھا ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے۔
مفتی صاحب کو اس حد تک طیش دلایا کہ انہون صاف کہہ دیا کہ تیرے باپ کے پیسوں سے نہیں کر رہا، تیرے میں دم ہے تو مجھے روک کر دکھا میں تو 4 شادیاں کروں گا۔
مفتی طارق مسعود بتاتے ہیں کہ میرا دو شادیوں کا ارادہ تھا، لیکن لوگ مجھے 4 شادیوں پر لے کر آئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2 Shadiyon Ka Irada Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2 Shadiyon Ka Irada Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.