کہیں بھی جائیں سر کی کھجلی آپ کو شرمندہ کروا دیتی ہے، کیا سر کی کھجلی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے؟وجوہات وعلامات؟

اکثر تقریبات میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ خواتین یا بچے بہت اچھے ٹپ ٹاپ سے تیار ہوتے ہیں،لیکن کچھ دیر ان کے ساتھ بیٹھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہر تھوڑی دیر بعد ان کا ہاتھ سر میں جاتا ہے ، سر کھجاتا دیکھ کر یقیناً آپ کو الجھن ہوتی ہے کہ کیا ان کے سر میں جوئیں ہیں اور کہیں یہ جوئیں آپ کے سر میں نہ چڑھ جائیں۔ یا پھر ان کے سر میں خشکی ہے جو ان کو باربار سر کھجانے پر مجبور کررہی ہے۔وجہ کچھ بھی ہو یہ عادت کسی کو بھی شرمندہ کروا سکتی ہے۔ سر کی کھجلی کی کیا وجوہات ہیں؟ اور ان کا کس طرح علاج کیا جا سکتا ہے ،یہاں ہم آپ کو اس کے کچھ آسان حل بتانے کی کوشش کریں گے ۔

سیب کا سرکہ :۔

یہ انتہائی فائدہ مند ہے،سیب کا سرکہ ایک بہت مفید غذا یا دوا کہہ لیں کیونکہ یہ کئی امراض میں کام آتا ہے۔یہ اینٹی بیکٹیریل،اینٹی انفلیمنٹری،اینٹی فنگل ہے۔اگر آپ کے سر میں خشکی ہے، اس وجہ سے آپ کے سر میں خارش یا کھجلی ہے تو اس کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کریں۔

طریقہ استعمال:

اس کو ایک اسپرے بوتل میں پانی کے ساتھ ڈالیں،1۔1 کا ریشو رکھیں،ہفتے میں کئی دفعہ اس کا اپنے سر پر اسپرے کریں، اگر جلد کی خشکی کی وجہ سے ہوگی تو اس سے ختم ہوجائے گی ،اس کے علاوہ اس کو نیم گرم پانی میں ملا کر شیمپو کرنے کے بعد اس سے سر دھوئیں۔

لیمن جوس:۔

یہ بھی اینٹی بیکٹیریل ہے ۔ایک پیالے میں لیموں کا رس نکالیں اور اس کو کاٹن بال کی مددسے اپنے سر کی جلد پر لگائیں،دس منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں پھر دھولیں۔ لیمن جوس کا استعمال بہت زیادہ نہ کریں کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے آپ کے بالوں کا کلر خراب ہوجائے گا ۔

مراقبہ:۔

بعض اوقات ذہنی دباؤ یا ٹینشن میں بھی لوگ سر کھجانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس لئے اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ جن چیزوں سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہو طریقے اختیار کیے جائیں تو اس سے بھی فرق پڑ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کی کھجلی اینزائٹی سے بڑھتی ہے مراقبہ ان صورتوں میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جن کا سبب اینزائٹی ہے۔ مراقبے سے اپ اعصابی کنٹرول سیکھتے ہیں،اور اعصاب کنٹرول ہوں تو بہت سے مسائل ھل ہوجاتے ہیں ۔

آرگینک کوکونٹ آئل:۔

آرگینک کوکونٹ آئل میں لورک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔اس میں اینٹی مائیکروبیل پراپرٹیزشامل ہیں۔ لورک ایسڈ ہماری جلد میں تیل کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے،ہمارے سر کو سکون پہنچاتا ہے۔جوؤں اور لیکھوں میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

پیپرمنٹ آئل:۔

پیپر منٹ آئل بھی سر کی کھجلی میں سکون پہنچاتا ہے۔ سر کی خشکی کم کرتا ہے۔ پیپر منٹ آئل کوکسی دوسرے تیل میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے تھوڑا سا پیپر منٹ آئل اور تھوڑا سا زیتون کا تیل یا ناریل کا تیل یا سرسوں کا تیل لے کر اس میں اس کو ملائیں پھر سر کا مساج کریں۔ پھر دو گھنٹے بعد شیمپو کریں۔
بعض اوقات ایسینشل آئل یا شیمپو کے اجزاء بھی مسئلے کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، یہ کچھ طریقے ہم نے یہاں پیش کئے اگر ان سے فائدہ نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ بعض اوقات اس خارش یا کھجلی کی سنگین یا سنجیدہ وجوہات بھی ہو سکتی ہیں جس کے لئے میڈیکل ٹریٹمنٹ ضروری ہے۔ علامات اگر کم نہ ہوں تو فوراً اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں۔

Sar Main Khujli Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sar Main Khujli Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Main Khujli Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2791 Views   |   08 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کہیں بھی جائیں سر کی کھجلی آپ کو شرمندہ کروا دیتی ہے، کیا سر کی کھجلی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے؟وجوہات وعلامات؟

کہیں بھی جائیں سر کی کھجلی آپ کو شرمندہ کروا دیتی ہے، کیا سر کی کھجلی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے؟وجوہات وعلامات؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں بھی جائیں سر کی کھجلی آپ کو شرمندہ کروا دیتی ہے، کیا سر کی کھجلی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے؟وجوہات وعلامات؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔