Nayyer Ejaz Talks About Men Disrespecting Their Wives
پاکستان کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز، جنہوں نے ہمیشہ اپنی اداکاری سے دل جیتے، لیکن ان کی ذاتی زندگی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ حال ہی میں وہ وصی شاہ کے شو میں دل کھول کر بولے، انہوں نے نہ صرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ اپنے جذباتی سفر کے وہ پہلو بھی سامنے لائے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
نیئر اعجاز نے اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے ایک رومانوی انسان رہے ہیں۔ جوانی کے دنوں میں کئی بار دل دے چکے ہیں، اور ایک محبت تو سات برسوں تک چلی، مگر انجام وہی ہوا جو اکثر سچی محبتوں کا ہوتا ہے — جدائی۔
انہوں نے بتایا، وہ خود پیچھے ہٹ گئے کیونکہ زندگی کی ذمہ داریاں کچھ اور ہی تقاضا کر رہی تھیں۔ برسوں بعد جب وہ لڑکی دوبارہ ملی، وہ کسی اور کی بیوی اور 3 بچوں کی ماں بن چکی تھی۔ نیر اعجاز کی بیوی کو بھی اس کہانی کا علم ہے، اور یہی ان کے رشتے کی خوبصورتی ہے — سچائی اور احترام۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا بیوی کے سامنے پرانی محبتوں کا تذکرہ کرنا مناسب ہے؟ تو انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں جواب دیا، میں ایک خوشحال شوہر ہوں، اور اپنی بیوی کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ میں کبھی کسی ایسی محفل میں ماضی کو دہرانا پسند نہیں کرتا جہاں میری بیوی کو تکلیف ہو۔
نیر اعجاز نے مزید کہا کہ اگر کبھی مجھے پتہ چلے کہ میری بیوی نے شادی سے پہلے کسی کو چاہا تھا، تو میں برا نہیں سمجھوں گا۔ کیونکہ محبت عورت کا بھی حق ہے، جیسے مرد کا۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم آج کس کے ساتھ ہیں، اور اسے کتنا سچا مانتے ہیں۔
نیر اعجاز نے اپنی بیوی کے لیے محبت اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا، جب آپ کے گھر میں ایک ایسی عورت ہو جو آپ کا دل سے خیال رکھتی ہو، تو آپ پر فرض بنتا ہے کہ آپ اس کا دل کبھی نہ دکھائیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nayyer Ejaz Talks About Men Disrespecting Their Wives and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nayyer Ejaz Talks About Men Disrespecting Their Wives to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.