اکثر اوقات کھانے بناتے وقت خواتین سے سالن میں نمک یا مرچیں زیادہ ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پورے سالن کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اور آپ کی محنت بھی ضائع ہوجاتی ہے، اوپر سے گھر والوں کی باتیں الگ سنو۔
اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے ایسی ٹپ جس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، تو آئیے جانتے ہیں
ہمارے گھروں میں دو طرح کے سالن بنتے ہیں ایک تو بھونا ہوا اور دوسرا شوربے والا، ان دونوں میں اگر نمک زیادہ پڑ جائے تو اسے کیسے کم کرنا ہے اسکا ایک سادہ سا طریقہ ہے
بھونا ہوا سالن
بھونے ہوئے سالن جیسے کہ کڑاہی قورمہ وغیرہ، اگر ان میں نمک زیادہ ہوجائے تو وہ ایک مسئلہ بن جاتا ہے کیونکہ اس میں آپ پانی ڈال کر شوربہ بھی نہیں لگا سکتے۔ایسے میں اسکا آسان حل یہ ہے کہ اگر آپ ½ کلو گوشت کا بھونا ہوا سالن بنا رہی ہیں تو اس میں ½ کپ ملائی والی دہی پھینٹ کے ڈال دیں، دہی کی جگہ آپ کریم بھی ڈال سکتی ہیں
شوربے والے سالن کیلیئے
شوربے والے سالن میں اگر نمک یا مرچیں زیادہ ہوجائیں تو اسکو کم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آدھا کلو گوشت کا سالن ہے تو آپ ایک درمیانے سائز کی پیاز لے کر اسے پیس لیں اسکا پیسٹ سالن میں ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں
ایک کلو گوشت میں ایک بڑے سائز کی پیاز کا پیسٹ جائے گا، ایسا کرنے سے آپ کے سالن میں جو نمک مرچ تیز ہو گئی تھی وہ صحیح ہوجائے گی۔