ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے

ہماری جلد ہماری صحت کے کئی راز آشکارا کر دیتی ہے، ہماری جلد مختلف نوعیت کی ہوتی ہے، کچھ کی بہت صحت مند اور چمکتی دمکتی جلد ہوتی ہے جس کو دیکھ کرہی پتہ چلتا ہے کہ اندرونی طور پر ان کی صحت اچھی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو دیکھ آپ کو ان کی روکھی ، خشک، کٹی پھٹی جلد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ اسی لئے اگر آپ کی جلد بھی متاثرہونا شروع ہورہی ہے تو آپ کو اس کی طرف توجہ دینا چاہیے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ جلد کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں۔ اسکے لئے ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے
یہاں ہم آپ کو جلد کی ان علامات کے بارے میں نشاندہی کریں گےجن کے سامنے آتے ہی ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔ کیونکہ آپ کی جلد حساس ہوتی ہے اس لئے یہ کسی بھی اندرونی خرابی کی وجہ سے فوراً متاثر ہوتی ہے اور اس کے متاثر ہونے کا مطلب ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے، اور اس کے لئے آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔

خشک، بے رونق جلد یا کٹے پھٹے ہونٹ:

نیو یارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق جلد کی یہ صورتحال پانی کی کمی کی سنگین علامت ہے۔ یہ ایک زیادہ خطرناک مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے جو پسینے کے غدود کے کام کو متاثر کرتا ہے، جیسے کہ ہائپوتھائیرائڈزم (تھائرائڈ ہارمون کی ناکافی سطح) یا ذیابیطس۔

جلد کی پیلی یا نیلی رنگت:

اکثر آپ لوگوں کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی آپ کو احساس ہو جاتا ہے کہ یہ بیمارہیں، ایسا اس لئے محسوس ہوتا ہے کیونکہ آپ کو ان کی شکل سے ہی بیماری نظر آرہی ہوتی ہے۔ خاص کر جب آپ کسی کو دیکھیں اور اس کا رنگ پیلا پڑا نظر آئے تو آپ فوراً چوکنا ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص بیمار ہے۔ میساچوسٹس جنرل ہسپتال کی ڈاکٹر نے بتایا کہ جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت، زرد رنگت جگر کی بیماری کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

جلد پر خارش یا دھبے ظاہر ہونا:

اگر آپ کا نظامِ ہاضمہ صحیح کا م نہیں کر رہا تو یہ آپ کے لئے کچھ مسائل پیدا کر سکتا ہے اورہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے جتھے پیٹ کی خرابی یا بیماری کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر ’تتلی‘ کی شکل کے دانے بھی اس بیماری کی علامت ہو سکتے ہیں۔ کسی قسم کی الرجی یا ایگزیما یا کسی دوا کا ری ایکشن بھی بعض دفعہ خارش یا دھبوں کا سبب ہو سکتا ہے۔

اگر آنکھوں پر سوجن ہو:

سوجی ہوئی آنکھیں یا تھکی ہوئی آنکھیں بھی الرجی کی علامت ہوسکتی ہیں۔ یہ خون کی نالیوں کو پھیلا کر خون رسنے کا سبب بن جاتی ہیں ، یہ حالت آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقے پیدا کر سکتی ہیں۔

Honton Aur Nakhun Ki Rangat Peeli Parna

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Honton Aur Nakhun Ki Rangat Peeli Parna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Honton Aur Nakhun Ki Rangat Peeli Parna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3220 Views   |   13 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے

ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔