سر درد کی شدت ہر انسان کو پریشان کر دیتی ہے مگر کیا آپ ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کہ سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں؟

سر درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں جان کر اس درد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ سر درد کا سامنا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور کرنا پڑتا ہے- بعض افراد کسی جسمانی عارضے کے سبب اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں جب کہ بعض افراد کے اس درد کی وجہ کچھ ایسی الرجیز ہوتی ہیں جو ان کو کھانے پینے کی اشیا سے ہو سکتی ہے اور ان اشیا کا استعمال ان کے سر کے درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے جو درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں-

1: کیفین والے مشروبات

عام طور پر سر درد میں مبتلا افراد سر درد کو آرام پہنچانے کے لیے چائے اور کافی کا سہارہ لیتے ہیں مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ کیفین کا ایک حد تک استعمال اگر سر درد اور مائگرین کو آرام پہنچاتا ہے تو اس کے عادی افراد اگر کیفین کا استعمال نہ کریں تو اس سے بھی سر درد بڑھ سکتا ہے اور یہ سر درد کی وجہ بھی بن سکتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ وہ افراد جو کیفین کے عادی نہیں ہیں ایسے افراد اگر سر درد کی صورت میں کیفین کا استعمال کریں تو ان کو اس سے حساسیت کے سبب اس درد کی شدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے-

2: زیادہ چکنی اشیا

سر درد کی حالت میں ایسی غذا کا استعمال جو کہ دیر سے ہضم ہونے والی ہوں سر درد کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ زیادہ چکنی چیزیں دیر تک معدے میں موجود رہتی ہیں اور ان کے دیر سے ہضم ہونے کے سبب معدے میں گیسیں پیدا ہوتی ہیں اور یہ گیسیں دماغ کی طرف جا کر سر درد میں اضافے کا موجب بن سکتی ہیں-

3: چاکلیٹ

ایک جدید تحقیق کے مطابق مائگرین اور سر درد میں اضافے کا سبب چاکلیٹ کا مستقل استعمال بھی ہو سکتا ہے کیوںکہ اس کا مستقل استعمال ہارمون کے نظام میں ایسی خرابی کا باعث بن سکتا ہے جو کہ سر درد کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے-

4: ڈبہ بند غذائیں

ڈبہ کے اندر بند غذاؤں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے ان کے اندر ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو کہ انہیں دیر تک تازہ رکھتے ہیں مگر بعض افراد میں ان کیمیکل سے حساسیت موجود ہوتی ہے اور ایسی غذاؤں کا استعمال ایسے افراد کے سر کے درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں-

5: تیز مصالحے والے کھانے

تیز مرچ اور مصالحے والے کھانے بھی پہلے سے موجود سر درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں- اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ مرچ مصالحے والے کھانے معدے میں تیزابیت کو بڑھا دیتے ہیں جس کے سبب معدے پر دباؤ پڑتا ہے اور اس سے سر درد کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے-

Sar Dard Ka Bais Banne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Dard Ka Bais Banne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Dard Ka Bais Banne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4239 Views   |   03 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

سر درد کی شدت ہر انسان کو پریشان کر دیتی ہے مگر کیا آپ ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کہ سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں؟

سر درد کی شدت ہر انسان کو پریشان کر دیتی ہے مگر کیا آپ ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کہ سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر درد کی شدت ہر انسان کو پریشان کر دیتی ہے مگر کیا آپ ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کہ سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔