بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اس کے والدین کی خؤاہش ہوتی ہے کہ وہ ڈاکٹر یا پھر انجینئر بنے مگر ایسا ہوتا کم ہی ہے کیونکہ بڑے ہوتے ہوتے اس کی دلچسپی کسی اور مضمون میں ہو جاتی ہے ارو وہ وہاں دہان دینے لگتا ہے۔ مگر ایک گھرانہ ایسا بھی ہے جس کے تمام کے تمام افراد ڈاکٹرہیں
جی ہاں بالکل یہ سچ بات ہے۔ اس فیملی کا تعلق بھارت کے شہر نئی دہلی سے ہے۔ اس فیملی کی خاص بات یہ ہے کہ 1920 سے لے کر آج تک اس خاندان میں پیدا ہونے والے ہر بچے نے میڈیکل کی پڑھائی کی اور اس پڑھائی میں پورا دل لگا کر پڑھا تاکہ اپنی فیملی کا نام روشن کر سکیں اور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔

اس فیملی کا نام ہے سبروال فیملی جس کے اب تک ڈیڑھ سو افراد ڈاکٹر بن چکے ہیں، کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ پچھلے 100 سالوں سے اس فیملی میں ہر کسی نے میڈیکل کے علاوہ کسی اور مضمون کی پڑھائی کی ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی یہ فیملی دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہے، اب تک ان کے اس منفرد کارنامے کی خبر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ سن اور پڑھ چکے ہیں یہی نہیں ڈیڑھ ہزار لوگ اس خبر کو پسند بھی کر چکے ہیں۔