جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی

Prawn Biryani Recipe

ہمارے یہاں طرح طرح کی بریانی بنائی اور کھائی جاتی ہے، کچھ لوگ مٹن کی کھاتے ہیں تو کچھ بیف یا چکن کی کیونکہ ہر کسی کا ذائقہ اور پسند مختلف ہے۔ لیکن آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں جھینگے کی بریانی، جو یقیناً آپ کو بہت اچھی لگے گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

جھینگا بریانی بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں ½ کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر ان تمام گرم مصالحوں (1 عدد بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی، لانگ 3 عدد، ہری الائچی 2 عدد، ثابت کالی مرچ اور زیرہ ½ چمچ، 2 تیز پتّے) کو اس میں ڈال کر کے 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 چمچ پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر کے ہلکا گولڈن کریں

۔ اب 3 عدد ٹماٹروں کو کاٹ کر یا پیس کر ڈالیں، اسکے بعد 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں

۔ ٹماٹر گُھل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو اس میں 1 کپ دہی اور ½ کپ فرائی پیاز ڈال کر پھر بھونیں

۔ اب آدھا کلو جھینگے اس میں ڈال کر ہلائیں اور 5 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، جب مصالحہ اچھے سے بُھن جائے اور جھینگے پک جائیں تو اس میں اوپر سے 1 چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں

۔ اب ابلے ہوئے چاولوں کی پہلے پرت دیگچی میں لگا کر اس کے اوپر فرائی پیاز ڈال کر چھینگے کے مصالحے کی پرت لگائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر باقی کے چاول بچھا دیں

۔ زردے کا رنگ، فرائی پیاز، دھنیا اور گھی اوپر سے ڈال کر 6 سے 8 منٹ چاولوں کو دم پر رکھ دیں، دھواں آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں

۔ مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے، اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ تناول فرمائی

Prawn Biryani Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Prawn Biryani Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Prawn Biryani Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2523 Views   |   19 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی

جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔