Effective Home Remedies with Bananas

کیلا غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں کیلشیم ، میگنیزئیم، فاسفورس ، گندھک ، فولاد اور آئیوڈین خاصی مقدار میں ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی بکثر ت موجود ہوتے ہیں ۔ حیاتین ج کی موجودگی کے باعث یہ دانتوں کے امراض کے لیے بے حد مفید ہے ۔ کیلے میں پروٹین اور چربی کم مقدار میں ہوتی ہے لیکن نشاستہ کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔

طبی اعتبار سے کیلا گوناگوں خوبیوں کا حامل ہے ۔ یہ کئی امراض میں مفید ہے ۔ خشک کیلے کا سفوف یعنی آٹا دستوں اور پیچش کے لئے بہترین غذائی دوا ہے ۔ دست پیچش اور منگرہئی کی شکایت میں کیلا دہی کے ساتھ ملا کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ اگر دہی میں زعفران بھی شامل کردی جائے تو بہت تیزی فائدہ ہوتا ہے ۔بعض لوگ جسمانی اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں اور ان کا جسم دبلا پتلا ہوتا ہے ۔ اگر ایسے افراد کچھ عرصے تک مسلسل دودھ میں کیلاپھینٹ کر صبح و شام پئیں تو رفتہ رفتہ ان کا جسم بھاری ہونے لگتا ہے ۔ اس غذائی نسخے میںیہ خوبی ہے کہ اس کے استعمال سے جسم غیر ضروری طور پر موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا کیونکہ کیلے میں چربی بہت کم ہوتی ہے ۔

کمزور بچوں کے لیے بہترین غذا
کمزور بچوں کے لئے کیلا بہترین غذا ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوا بھی ہے ۔ جن بچوں کو شیر خوارگی کے دور سے کیلا کھلایا جاتا ہے وہ بہترین صحت کے مالک اور خوب موٹے تازے ہو جاتے ہیں ۔ کمزور اور لاغر بچوں کو اگر روزانہ دو گلاس دودھ کے ہمرا ہ دو کیلے کھلائے جائیں تو ان کی لاغری ختم ہوجاتی ہے ۔ بچوں کے علاوہ کمزور ہاضمے والے اشخاص کے لئے بھی کیلا بہت مفید ہے ۔
جن بچوں کی نشوونما سست ہو اور جسم کمزور ہو انہیں کیلے کو مکئی کے بھٹے کی طرح آگ پر سینک کر بھون کر کھلانے سے وہ موٹے تازے ہوتے ہیں ۔ کیلا دودھ میں ملاکر یا گھی میں فرائی کرکے کھانے سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے اور کمزوری ختم ہوتی ہے ۔

خشک کھانسی اور بلغمی کھانسی میں کیلے کے خشک پتے کو جلا کر تھوڑا سا نمک شامل کرکے چٹانے سے کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے ۔
کیلے کی پختہ پھلی کھانے سے عورتوں کا مرض سیلان الرحم (لیکوریا) ختم ہوجاتا ہے ۔
نکسیری کی شکایت میں کیلے کے تنے کا رس سنگھانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
یہ رس پلانے سے پیشاب جل کر آنے شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔
چہرے کی چھائیاں اور داغ دھبے ختم کرنے کے لئے کیلے کے گودے کے ساتھ خربوزے کے بیج پیس کر چہرے پر لگائے جاتے ہیں اس آمیزے کو چند دنوں تک لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر جاتا ہے اور داغ دبے ختم ہوجاتے ہیں ۔

سانپ کے کاٹنے کی صورت میں اگر کسی شخص کو سانپ کاٹ لے تو فوراً کیلے کے درخت کے تنے سے تازہ رس نکالیں اس کے دوپیالے متاثر شخص کو پلادیں۔ سانپ کے کاٹے کے لئے یہ مجرب علاج ہے ۔ اگر چہ یہ رس بدمزہ ہوتا ہے لیکن اس کے پیتے ہی زہر کا اثر تیزی سے زائل ہونے لگتا ہے ۔ یہ رس پیشاب کی جلن کو بھی ختم کرتا ہے ۔

Today, KFoods.com is going to share very effective home remedies using bananas for treatment of various kinds of diseases. Banana is full of nutrition; it contains calcium, magnesium, phosphorus, sulphur and different forms of vitamins.

Some of the remedies shared here include banana cough remedy, stomach problems remedies, weakness, digestion as well as remedies for urine problems.

Explore detailed remedies with banana with its nutritional information in Urdu in the following lines.

Banana Home Remedies

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Home Remedies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Home Remedies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   57712 Views   |   19 Sep 2019
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

good

  • SHEIKH ARSHAD kabir, Karachi

Banana ke pohta phali kese hoti hy .is ka istamal kasy karty hy

  • ,

Effective Home Remedies with Bananas

Effective Home Remedies with Bananas ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Effective Home Remedies with Bananas سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔