پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ

پاکستانی تہہ والی بریانی جو بھی ایک مرتبہ کھا لے وہ بار بار کھانے کی فرمائش کرتا ہے ، صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے رہنے والے بھی اس ذائقے کو پسند کرتے ہیں، جیسے آپ کو یاد ہوگا کہ حلیمہ سلطان ارطُغل کی اداکارہ نے بھی جب بریانی کھائی تو انہیں خوب پسند آئی تھی۔ اسی طرح مختلف ممالک کے شیف نے جب بریانی ٹرائی کی تو اسے بہت ذائقہ دار ڈش کا نام دیا۔

آج kfoods.com میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تھائی لینڈ میں کیسے بریانی بنائی جاتی ہے۔ تھائی لینڈ کی مشہور شیف میریون اور ان کی والدہ جو ایک ساتھ مل کر ایک شیف ہاؤس چلاتی ہیں اور ذائقہ دار کھانوں سے اپنے ناظرین کا دل چُراتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بہترین بنانے کا طریقہ بتایا۔

ٹپس:

٭ سب سے پہلے چکن کے گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور پھر اس میں ہلدی، دھنیا، زردے کا رنگ، دہی اور اجینو موتو ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کریں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
٭ پھر پیاز کو باریک کاٹ کر اس کو کڑک فرائی کرکے رکھ لیں اور ٹشو پیپر پر سارا آئل جذب کروا دیں تاکہ یہ خستہ رہے۔
٭ اب ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اس میں ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، بریانی مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اس کو بھون لیں ، ساتھ ہی اس میں آدھی پیاز بھی ڈال کر بھونیں۔
٭ اب بھیگے ہوئے چاولوں کو اُبالیں اور ابالتے وقت پانی کے ساتھ لیموں کا رس شامل کریں اور ایک پورا لیموں کاٹ کر ڈال دیں اس سے چالوں کا ذائقہ مذید اچھا ہو جاتا ہے۔
٭ اب چالوں کو ابالنے کے بعد مرغی کے میرینیٹ ہوئے گوشت کو اچھی طرح مصالحے میں ڈال کر بھون لیں اور اس میں ادرک کا رس شامل کرلیں۔ لیکن گوشت کا آدھا حصہ بچا لیں۔
٭ بس سالن تیار کرکے چاولوں پر تہہ لگا دیں، ایک تہہ سالن کی، ایک تہہ کھیروں کی، ایک تہہ میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں اور سب اوپر سروونگ تہہ پر بھنی ہوئی فرائیڈ پیاز ڈال دیں۔
٭ مرغی کا کچھ گوشت میرینیٹ والا جو بچایا ہے اس کو آئل میں فرائی کیجیئے اور نکال لیں۔
٭ اب چلی ساس اور سرکہ کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کریں اور اس کو فرائیڈ چکن پر ٹپکا دیں۔
٭ چاولوں کے اوپر فرائیڈ چکن اور فرائیڈ پیاز ڈال کر سروو کیجیئے۔
٭ لیجیئے پاکستانی بریانی تھائی انداز میں بن کر تیار ہے۔

Pakistani Teh Wali Biryani

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Pakistani Teh Wali Biryani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Teh Wali Biryani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2599 Views   |   17 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ

پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔