پالک کھائیں یا میتھی؟ دونوں کےغیرمعمولی فوائد جان کرآپ بھی روز پکانا چاہیں گے

جب موسم بدلتا ہے تو ہماری کھانے کی عادات بھی بدل جاتی ہیں۔ اس موسم میں لوگوں کو ہری سبزیوں جیسے پالک یا میتھی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سبز پتوں والی سبزیاں وٹامنز، آئرن اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں فائبر بھی بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

اگرچہ ہر قسم کی ہری سبزیوں کے اپنے اپنے صحت کے فائدے ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو اکثر اس بارے میں شکوک و شبہات ہوتے ہیں کہ مختلف اقسام کی ہری سبزیوں میں سے کس کو ان کی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی پالک کھانا زیادہ پسند کرتا ہے تو کچھ میتھی کے پتے۔ تاہم، اگر آپ ان دو سبزیوں میں فرق جاننا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ مضمون ضرور پڑھنا چاہیے۔ جانئے پالک اور میتھی میں فرق کے بارے میں زبردست حقائق۔

پالک کی غذائیت:

جب پالک کی غذائیت کی بات آتی ہے تو لوگ اکثر اس میں آئرن کی مقدار کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ لیکن پالک نہ صرف آئرن سے بھرپور سبزی ہے بلکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ یہی نہیں، اس میں کیلشیم، وٹامن اے، کے، سی اور کے ون جیسے بہت سے وٹامنز اور معدنیات بھی ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ پالک میں موجود غذائی اجزاء آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ قبض اور کینسر جیسے مسائل سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

میتھی کی غذائیت:

اگر آپ اپنا وزن برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہتے ہیں تو میتھی کھانا بہت اچھا سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ میتھی میں وٹامن سی، وٹامن کے جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ میتھی کھانے سے خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس لیے سردی کے موسم میں اس کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

ہمیں کیا کھانا چاہیے؟

دونوں ہری سبزیاں صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن بعض صورتوں میں میتھی کو پالک سے زیادہ فائدہ مند پایا گیا ہے۔ تاہم اس سبزی کا استعمال صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔

جن لوگوں کو خون پتلا کرنے کا مسئلہ ہے وہ پالک کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ خون کے جمنے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی طرح شوگر کے مریض کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر پالک کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اگر آپ کم کیلوریز والی خوراک پر ہیں تو میتھی کا استعمال صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ پالک کے مقابلے میتھی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔ تاہم، اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جبکہ 100 گرام میتھی میں 2.9 گرام کاربوہائیڈریٹس اور 4 گرام پروٹین، 100 گرام پالک میں 6 گرام کاربوہائیڈریٹس اور 2 گرام پروٹین ہوتا ہے۔

پالک کے مقابلے میتھی میں کیلشیم بھی زیادہ ہوتا ہے اس لیے میتھی کا استعمال ہڈیوں کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس لیے اب صحت مند رہنے کے لیے ہری سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

Palak Khayen Ya Methi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Palak Khayen Ya Methi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palak Khayen Ya Methi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4655 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پالک کھائیں یا میتھی؟ دونوں کےغیرمعمولی فوائد جان کرآپ بھی روز پکانا چاہیں گے

پالک کھائیں یا میتھی؟ دونوں کےغیرمعمولی فوائد جان کرآپ بھی روز پکانا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پالک کھائیں یا میتھی؟ دونوں کےغیرمعمولی فوائد جان کرآپ بھی روز پکانا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔