عید پر پاکستانی ٹچ۔۔ ثانیہ مرزا نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور قیمت کی تھی؟

Sania Mirza Eid Dress Price

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے دل میں پاکستانی ملبوسات کے لیے نرم گوشہ آج بھی برقرار ہے۔ چاہے زندگی میں کتنی ہی تبدیلیاں آ جائیں، ان کا اسٹائل ہمیشہ دلکش اور منفرد رہتا ہے۔ اس بار بھی عید الفطر کے موقع پر انہوں نے اپنی شاندار روایتی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے پاکستانی ڈیزائنر ثانیہ مسکتیہ کا تخلیق کردہ جوڑا چُنا۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹتے ہوئے، ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی کے ساتھ چند حسین تصاویر شیئر کیں۔ وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور پُرکشش نظر آئیں، لیکن اس بار ان کا کریمی اور بلش پنک امتزاج والا کھڈی سلک کرتا، ٹیولپ شلوار اور آرگنزا دوپٹہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ خوبصورت جوڑا پاکستانی ڈیزائنر ثانیہ مسکتیہ کا ہے، جس کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

ثانیہ مرزا ہی نہیں، بلکہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اور والدہ نسیمہ مرزا نے بھی اسی پاکستانی برانڈ کے ملبوسات کو منتخب کیا۔ یوں لگ رہا تھا جیسے یہ ایک نہیں، بلکہ تین نسلوں کا فیشن اسٹیٹمنٹ ہو!

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ثانیہ مرزا نے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں عید منائی ہو۔ گزشتہ سال بھی وہ پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کے تیار کردہ لباس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا بار بار پاکستانی برانڈز کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ خوبصورتی اور اسٹائل کسی سرحد کے محتاج نہیں ہوتے۔ چاہے بھارت ہو یا پاکستان، جب بات معیاری اور منفرد فیشن کی ہو، تو ثانیہ مرزا کا دل ہمیشہ پاکستانی ڈیزائنرز کی طرف کھنچتا ہے!

Sania Mirza Eid Dress Price

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza Eid Dress Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza Eid Dress Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1797 Views   |   02 Apr 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 April 2025)

عید پر پاکستانی ٹچ۔۔ ثانیہ مرزا نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور قیمت کی تھی؟

عید پر پاکستانی ٹچ۔۔ ثانیہ مرزا نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور قیمت کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید پر پاکستانی ٹچ۔۔ ثانیہ مرزا نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور قیمت کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔