روزمرہ کی زندگی میں چھوٹے موٹے کئی مسئلے پیدا ہوجاتے ہیں جنھیں ہم وقتی طور پر نظر انداز کریدتے ہیں یا پھر ان کے ساتھ ہی جینا سیکھ لیتے ہیں. البتہ تھوڑی سی محنت سے انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو ہر مشکل کا حل موجود ہے. آئیے آپ کی ان ہی 5 مشکلات کے حل آپ کو بتاتے ہیں جو وقت کے ساتھ آپ کے پیسے کی بھی بچت کریں گی.
آٹے کا ڈبا خالی ہوجائے تو اسے صاف کر کے نیا آٹا بھرنے سے پہلے چند تیز پتے ڈبے کی تہہ میں رکھ دیں. اب آدھا آٹا ڈالیں اور پھر چند پتے رکھ کر پورا آٹا ڈال دیں اود ڈبا بند کردیں. اس طرح کبھی آٹے میں کیڑے نہیں آئیں گے
سردیوں میں اکثر جوڑوں کا درد ہوتا ہے یا جسم کے حصوں پر سوجن ہوجاتی ہے. اس کے لیے گوبھی کے پتے متاثرہ حصے پر اچھی طرح لپیٹیں اور ربر بینڈ یا دھاگے سے باندھ لیں اور ڈیڑہ دو گھنٹا بندھا رہنے دیں. درد اور سوجن ختم ہوجائے گی
نیا کنگھا لو تو اس کی نوکیں سر میں چبھتی ہیں اس مسئلے کے حل کے لئے استری کو ہلکا گرم کریں اور کنگھے کے نوک والا حصہ استری کی سطح پر ہلکے سے ملیں. کنگھے کی شارپنیس ختم ہوجائے گی
ہمیشہ بیگ میں ایک موم بتی کا ٹکڑا ضرور رکھیں. جب بھی بیگ کی زپ خراب ہوجائے تو موم بتی کو زپ پر پھیریں۔ زپ ٹھیک ہوجائے گی۔
نمک یا مصالحے نمی سے خراب ہوجاتے ہیں. اس لئے ان میں چند دانے لونگ کے ڈال دیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 5 Tips To Save Time And Money and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Tips To Save Time And Money to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.