اتنی جلن ہے کہ خوش بھی نہیں دیکھ سکے۔۔ بشریٰ انصاری ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر الٹا برس پڑیں! دیکھیں

"ارے! پورے کپڑے پہن کر جھومنے سے بھی لوگوں کو ’سیاپا‘ پڑ جاتا ہے۔ اللہ ہی اللہ کیا کرو، دکھ نہ کسی کو دیا کرو۔"

یہ وہ کرارا جواب ہے جو لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان تنقید کرنے والوں کو دیا، جو ان کی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو پر بے جا اعتراض کر رہے تھے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بشریٰ انصاری نے سادگی سے لیکن نہایت مؤثر انداز میں اپنے ناقدین کو آئینہ دکھایا۔

گزشتہ ہفتے بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ دیوار سے ٹیک لگا کر گانے کے پس منظر میں دلکش انداز میں کیمرے کی جانب متوجہ تھیں۔ مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریف کی، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ہمیشہ کی طرح انہیں عمر کے حوالے سے طنز کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد، بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو سے متعلق گردش کرتی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور واضح کیا کہ وہ بے جا تنقید سے پریشان نہیں بلکہ حیرت زدہ ہیں کہ لوگ خوشی کو بھی مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "حسد اور جلن کا یہ عالم ہے کہ خوش رہنے پر بھی لوگوں کو اعتراض ہے۔"

اداکارہ کا یہ جواب نہ صرف ان کے مداحوں کے دل کو لگا بلکہ ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بشریٰ انصاری اپنے اسٹائل اور خیالات میں کسی سے پیچھے نہیں۔ البتہ، ان کے اس جواب پر بھی ناقدین نے اپنی روش نہ بدلی اور انہیں عمر کے مطابق چلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہیں۔

بشریٰ انصاری کے یہ الفاظ ان لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی ہیں، جو دوسروں کی خوشیوں کو حسد اور جلن کے دھندلکے میں دیکھنے کی عادت ڈال چکے ہیں۔ ان کی پوسٹ ایک مضبوط پیغام ہے کہ اپنی زندگی جیو اور تنقید کرنے والوں کی پروا نہ کرو۔

Bushra Ansari Gets Angry Over Trollers

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Gets Angry Over Trollers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Gets Angry Over Trollers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   52 Views   |   23 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 January 2025)

اتنی جلن ہے کہ خوش بھی نہیں دیکھ سکے۔۔ بشریٰ انصاری ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر الٹا برس پڑیں! دیکھیں

اتنی جلن ہے کہ خوش بھی نہیں دیکھ سکے۔۔ بشریٰ انصاری ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر الٹا برس پڑیں! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی جلن ہے کہ خوش بھی نہیں دیکھ سکے۔۔ بشریٰ انصاری ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر الٹا برس پڑیں! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔