Sanam Saeed Ne During Pregnancy Shooting Kaise Ki
معروف اداکارہ صنم سعید نے حالیہ انٹرویو میں ایک دلچسپ اور دل کو چھو لینے والا انکشاف کیا کہ جب وہ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اس وقت وہ سات ماہ کی حاملہ تھیں۔
صنم نے بتایا، اوپننگ سین میں جب میں بی این یو کی سیڑھیاں چڑھتی نظر آ رہی تھی تو حقیقت یہ تھی کہ میرے پیٹ میں میرا بیٹا تھا۔ میں نے ندیم بیگ سے مذاق میں کہا بھی کہ سات سال بعد اسکرین پر واپسی کر رہی ہوں اور پہلا ہی شاٹ ایک سات ماہ کی ماں کا ہوگا۔ پھر ہم نے بیگز اور فائلز کے ذریعے پیٹ چھپایا۔ یہاں تک کہ ایک درزی ہمیشہ سیٹ پر موجود رہتا تھا تاکہ کپڑوں کو ڈھیلا کر سکے، جیسے جیسے میرا حمل بڑھ رہا تھا۔
تین ماہ پہلے ننھے ولی کی آمد نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا۔ صنم نے بتایا کہ ماں بننے کے سفر کے ساتھ کیریئر کو سنبھالنا کتنا چیلنج تھا، مگر پاکستانی ڈرامہ سیٹس نے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ یہاں ماؤں کو نہ صرف بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت ملتی ہے بلکہ ٹیم ان کی ہر ضرورت کا خیال بھی رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے پروجیکٹس پر بات چیت کے دوران پروڈکشن ٹیم براہِ راست پوچھتی ہے، آپ کی کیا شرائط ہیں تاکہ ہم آپ کو پُرسکون ماحول دے سکیں؟صنم کے مطابق کمرشل شوٹس میں بھی اب یہ مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں ماؤں کو بچے کی پرورش کے ساتھ کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جا رہا ہے۔
یہ گفتگو اس بات کی عکاس ہے کہ صنم سعید کس طرح اپنی ذاتی خوشیوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ہم آہنگ کر کے آج کی خواتین کے لیے ایک نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sanam Saeed Ne During Pregnancy Shooting Kaise Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sanam Saeed Ne During Pregnancy Shooting Kaise Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.