روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں

چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے حقیقی معنوں میں یہ ایک بیچ ہے جسے غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے- چنے کی بنیادی طور پر دو اقسام ہوتی ہیں ایک سفید چنا اور دوسرا کالا چنا جس کو کابلی چنا بھی کہا جاتا ہے- فائدے کے حساب سے دونوں ہی بہت مفید ہوتے ہیں ۔ ان کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے کچھ لوگ اس کی چاٹ بنا کر کھاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کو سالن میں بھی استعمال کرتے ہیں- صبح نہار منہ بھیگے ہوئے چنے کھانے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ان کے اہم فائدوں کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-

1: وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

چنے کا گلاسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اس لیے اس کو کھانے سے ایک تو بھوک ختم ہوتی ہے دوسرا اس سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے- اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین غذا تصور کی جاتی ہے اس لیے نہار منہ ایک پیالہ چنے ایک بہترین ناشتہ ہوتا ہے جو کہ جسم میں پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بھوک بھی مٹاتا ہے-

2: ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے

بھیگے ہوئے چنوں میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو تقویت پہنچاتا ہے اور قبض سے نجات دلا کر بھوک لگنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے-

3: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے

چنے کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر جسم میں سے فاضل شکر کو خارج کر کے خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے-

4: کینسر سے محفوظ کرتا ہے

بھیگے ہوئے چنوں میں ہائيڈیٹ نامی فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ کینسر کے خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اس وجہ سے کینسر بننے کے خطرے سے بھی بچاتا ہے-

Bheegy Huye Channy Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bheegy Huye Channy Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bheegy Huye Channy Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4811 Views   |   13 Mar 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں

روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔