حیرت انگیز فوائد چاہئیں تو اسے صبح پئیں... اپنے دل پر رحم کیجئے اور لوکی کا جوس پیجئے

سبزیوں میں سب سے زیادہ جس سبزی کی افادیت ہے اسے لوکی یا دودھی بھی کہا جاتا ہے۔۔۔لوکی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا سنت نبوی ﷺ بھی ہے اور جب سائنسی حقائق کی روشنی میں لوکی کا جائزہ لیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قدرت نے انسانوں کے لئے کس قدر نایاب تحفے زمین پر بھیجے ہیں۔۔۔ لوکی بلا شبہ ایک بہترین نعمت ہے ۔۔۔

صدیوں سے بہت ساری بیماریوں کے حل کے لئے لوکی کے جوس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔۔۔لوکی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔۔۔یعنی 92 فیصد اس سبزی میں پانی کی مقدار شامل ہے۔۔۔

اس کو پینے کا سب سے بہترین وقت صبح کا ہے اور جب بھی اس کا جوس بنائیں تو اسے فوری طور پر پی لیں ، زیادہ دیر کے لئے رکھیں نہیں۔۔۔

یہ بہترین سبزی ہے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے۔۔۔
لوکی کا جوس شدید گرمی میں پینے کے بے پناہ فوائد ہیں۔۔۔کچھ لوگوں کی گرمی سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے یا پھر جسم پر دانے نکل آتے ہیں۔۔۔شدید گرمی میں آپ کے جسم میں یہ ایک ایسی ٹھنڈک لاتا ہے جو جسم میں پلنے والی کئی بیماریوں کو دور کردیتی ہیں۔۔۔

موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو لوکی ایک ایسا تحفہ ہے جسے محقیقین نے باقاعدہ تجویز کیا ہے۔۔۔لوکی کے جوس میں وائٹامن اے، بی، کے، سی، پوٹاشیم،میگنیز شامل ہوتا ہے لیکن فیٹ شامل نہیں ہوتا۔۔۔ اس کی کیلوریز نا ہونے کے برابر ہیں اس لئے وہ لوگ جو ایکسرسائز کرتے ہیں یا اپنا پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لوکی ایک دوا کی طرح ہے۔۔۔

دل کی بیماریوں میں مبتلا شخص کے لئے لوکی کا ایک جوس روزانہ کسی ایمرجنسی دوا کا کام کرتا ہے جو نا صرف اسے پمپ کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ فاضل مادوں کو اس کے پاس جمع نہیں ہونے دیتا۔۔۔

معدے کی تکلیف میں جب ڈکاریں بہت آئیں اور معدے میں جلن محسوس ہو تو ایک گلاس لوکی کے جوس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے۔۔۔

Loki Ke Juice Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Loki Ke Juice Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loki Ke Juice Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4126 Views   |   23 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

حیرت انگیز فوائد چاہئیں تو اسے صبح پئیں... اپنے دل پر رحم کیجئے اور لوکی کا جوس پیجئے

حیرت انگیز فوائد چاہئیں تو اسے صبح پئیں... اپنے دل پر رحم کیجئے اور لوکی کا جوس پیجئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حیرت انگیز فوائد چاہئیں تو اسے صبح پئیں... اپنے دل پر رحم کیجئے اور لوکی کا جوس پیجئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔