8 Household Uses for Milk Other Than Drinking

دودھ صحت کے لیے بہت ضروری ہے، اس بات سے انکار ممکن نہیں۔ مگر کیا آپ آج تک اسے پیتے ہی رہے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ اس مشروب کے چند بہترین گھریلو طریقہ استعمال سے ناواقف ہوں گے جو اسے ہر حوالے سے بہترین بنا دیتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو دودھ کے چند ایسے ہی کمالات کے بارے بتائیں گے جو ڈان کی ایک دلچسپ رپورٹ سے اخذ شدہ ہیں-

چینی کے برتنوں کی مرمت:
اگر آپ کے چینی کے برتن وقت کے ساتھ کمزور ہونے لگے ہیں یا ان پر دراڑیں نمایاں ہونے لگی ہیں تو آپ ان معمولی کریکس کو دودھ کی مدد سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ایک برتن کو تازہ یا پاﺅڈر سے بنے دودھ سے بھریں اور پلیٹوں کو اس میں بھگو کر ابالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں، دھیمی آنچ پر دودھ کو 40 سے 45 منٹ تک ابلنے دیں، جس کے بعد پلیٹ کو نکال دیں، آپ دیکھیں گے کہ اس پر موجود دراڑیں غائب ہوگئی ہیں۔

سلور کے برتنوں کو چمکائیں:
سلور کے برتنوں کی چمک ماند ہوجانے کی صورت میں دودھ مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک کپ میں ایک چمچ سرکہ ڈالیں اور پھر اس کو دودھ سے بھر دیں۔ اس دودھ کو اپنے سلور کے برتنوں پر ڈال دیں اور آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد صابن ملے گرم پانی سے دھو لیں۔ آخر میں برتنوں کو نرم کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے۔

خراب لیدر شوز کو نیا بنائیں:
اپنے پسندیدہ خستہ حال لیدر شوز کو ایک بار پھر نئے جیسا بنانے کے لیے ایک کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور نرمی سے جوتوں کو اس سے صاف کریں۔ دودھ کو خشک ہونے دیں اور پھر ایک اور نرم کپڑے سے اسے صاف کرلیں۔ آپ اس کی خستہ حالی اور نشانات غائب دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

کپڑوں سے سیاہی کے نشانات ختم کریں:
اگر غلطی سے آپ نے کسی کپڑے پر قلم کی سیاہی کو انڈیل دیا ہے تو اسے کسی بیسن میں دودھ میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر اگلے دن واشنگ مشین میں ڈال کر دھو لیں۔ دودھ کی داغ صاف کرنے والی قدرتی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اگر قالین پر سیاہی کا نشان ہو تو دودھ کو میدے میں ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اسے نشان پر لگائیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں اور پھر اسے صاف کرلیں۔

میک اپ اتاریں:
روئی کی کچھ مقدار کو بادام کے دودھ میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھیر کر میک کو صاف کرلیں، اس عمل کے نتیجے میں جلد بھی ملائم ہوگی۔

بالوں میں نئی زندگی لائیں:
دودھ پروٹین اور قدرتی خامروں سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ بالوں میں نئی زندگی لانے کے لیے بہترین کنڈیشنر بھی ثابت ہوتا ہے، بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد 1/8 کپ دودھ کو اپنے بالوں پر انڈلیں اور پھر دھو لیں۔

کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی تکلیف سے نجات:
دودھ، نمک اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور انہیں مختلف کیڑوں کے کاٹنے کے لیے استعمال کریں، متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کا استعمال سرخی اور خارش کو ختم کردیتا ہے۔

شیونگ کریم بنائیں:
دودھ شیونگ کریم کا بہترین متبادل بھی ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود کریم ہوتی ہے، جبکہ یہ جلد کو بھی سکون پہنچاتا ہے جو ایسے افراد کے لیے فائدہ مند ہے جنھیں شیونگ کے بعد خارش کی شکایت ہوتی ہے۔ پانی اور دودھ کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور پھر اسے ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

Milk is essential for good health. No one can deny this fact but have you just been drinking it? If yes, then you are still unaware of some awesome household uses for milk. These uses makes it one of the best things at home.

In today's article we are going to share some strange uses of milk which will make your daily life simpler and easier.

Household Uses Milk

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Household Uses Milk and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Household Uses Milk to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   22559 Views   |   06 Aug 2016

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Its awosome

  • Sheikh Safiullah, sahiwal

8 Household Uses for Milk Other Than Drinking

8 Household Uses for Milk Other Than Drinking ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8 Household Uses for Milk Other Than Drinking سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔