یہ چیز پئیں اور کمال دیکھیں، سونے سے قبل کیلے کی چائے پینے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

اللہ تعالیٰ نے رات سونے کے لیے بنائی ہے رات کی پرسکون نیند ایک نعمت سے کم نہیں ہوتی ہے۔ ایک اچھی اور پرسکون نیند سے نہ صرف انسان کا جسم صحت مند رہتا ہے بلکہ اس کو اگلے دن کام کرنے کی طاقت بھی ملتی ہے-
انسان کی قوت فیصلہ اور کارکردگی کی بہتری کے لیے رات کی پرسکون نیند بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جو اس کے اعصاب کو پر سکون رکھتی ہے- یہی وجہ ہے کہ جو افراد رات میں آرام سے سو نہیں پاتے ہیں وہ پرسکون نیند کے لیے اعصاب کو پرسکون رکھنے کے لیے نیند کی گولی لیتے ہیں-
نیند کی گولی عارضی طور پر تو سلا دیتی ہے مگر اس کے ضمنی اثرات صحت کے لیے بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اس سے ایک جانب اگلی صبح انسان کی طبعیت بوجھل رہتی ہے اور دیرپا اثرات میں یہ دل کو کمزور کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے- اس کے علاوہ اس کی عادت ہونے کے سبب انسان کے لیے اس کے بغیر سونا بہت مشکل ہو جاتا ہے-
ایسے تمام افراد جو نیند کی گولی کے بغیر نہیں سو سکتے ہیں یا جن کو رات میں سونے میں دشواری پیش آتی ہو تو ایسے تمام افراد کے لیے کیلے کی چائے ایک ایسا مجرب نسخہ ہے جس کا سونے سے قبل استعمال نہ صرف پرسکون نیند کا ضامن ہو سکتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کے ضمنی اثرات سے بھی پاک ہوتا ہے-

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے اس کے لیے صرف ایک کیلا، ایک چمچ دارچینی اور ایک کپ پانی درکار ہوتا ہے۔ اس کے لیے کیلے کے دونوں سرے کاٹ لیں اس کے چھلکے اتارنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کے بعد کٹے ہوئے کیلے ایک برتن میں ڈال دیں۔ اور ان کے اوپر دارچینی چھڑک دیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر اس کو چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں یہاں تک کہ چھلکے کیلے سے جدا ہوجائيں۔
اس کے بعد ایک چھاننی میں اس کو اچھی طرح سے چھان لیں اور سونے سے بیس منٹ قبل اس کو پی لیں-

کیلے کی چائے کے فوائد

کیلے کے اندر امائنو ایسڈ اور ٹریپٹوفان نامی کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کہ دماغ میں سونے کا سبب بنے والے ہارمون پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں جب کہ کیلے کے ساتھ دارچینی کے ملاپ سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور دوران خون میں بہتری آتی ہے بلکہ اس سے اسٹریس ہارمون کارٹی سول کی مقدار میں بھی کمی واقع ہوتی ہے جس سے اعصاب پر سکون ہوتے ہیں اور رات میں بہترین نیند آتی ہے-
اس چائے کے استعمال سے نہ صرف نیند کی گولی کے استعمال کو ترک کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے صحت کے کئی مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں-

Banana Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Marwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2388 Views   |   26 Apr 2022
About the Author:

Marwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Marwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ چیز پئیں اور کمال دیکھیں، سونے سے قبل کیلے کی چائے پینے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

یہ چیز پئیں اور کمال دیکھیں، سونے سے قبل کیلے کی چائے پینے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ چیز پئیں اور کمال دیکھیں، سونے سے قبل کیلے کی چائے پینے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔