اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں سکون شامل ہوگیا ہے۔۔ بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلم نام کیا رکھا؟

بہت خوش قسمت کہلاتے ہیں وہ غیر مسلم جنہیں اللہ زندگی میں ہی اسلام کی دولت سے مالا مال فرما دیتا ہے۔ کئی غیر مسلموں کو اللہ نے یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور پھر ان کی زندگی جنت کی طرح ہوگئی۔

مشہور بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ جو سال 2018 میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔ اپنے اس پورے سفر کے بارے میں انہوں نے تفصیلی طور پر بتایا۔

دپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، میری زندگی کا کچھ حصہ نجی ہے تاہم میں کسی کی بھی دخل اندازی بالکل پسند نہیں کرتی۔

دپیکا ککڑ جن کا مسلم نام اب فائزہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کا مکمل فیصلہ میرا تھا جس میں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں کیا اور میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں۔

2018 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ مذہب اپنا کر میں بہت خوش اور ممطئن ہوں، شادی کے بعد سے زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوئیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2297 Views   |   25 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں سکون شامل ہوگیا ہے۔۔ بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلم نام کیا رکھا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں سکون شامل ہوگیا ہے۔۔ بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلم نام کیا رکھا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.