سنا مکی کے ایسے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال جن سے شاید ہی آپ واقف ہوں ۔۔ جانیئے یہ آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟

اس کے پتے مہندی کے پتوں کی طرح تیز سبز جبکہ پھول پیلے ہوتے ہیں، روایات کے مطابق ایک حدیث میں سنا مکی کی اہمیت کچھ یوں بیان کی گئی ہے کہ اگر ''اگر کسی چیز میں موت سے شفا ہوتی (یعنی موت کا علاج کسی دوا میں ہوتا )، تو وہ سنا ہوتی''۔
سنا مکی کا ذائقہ تلخ جبکہ مزاج گرم اور خشک ہے، اسے صدیوں سے گھریلو علاج میں استعمال کر کے اس کی بہترین خصوصیات سے فائدہ اُٹھایا جا رہا ہے، یہ کس لئے استعمال کی جاتی ہے اس کے استعمال کا طریقہ کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں آیئے اس پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

سنا مکی کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

سنا مکی کا استعمال قبض، پیٹ کے کیڑوں، آنتوں کےسرطان، بخار اور جسم سے فاسد مادّوں کے اخراج کے لیے فائدہ مند ہے۔

• پیٹ درد اور قبض سے نجات

پیٹ درد اور قبض یا یوں کہ لیجیئے کہ نظامِ ہاضمہ سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنا مکی کا سفوف صبح و شام آدھا چمچ کریں تو بےحد فائدہ ہوگا۔
آنتوں کے سرطان بخار اور جسم سے فاسد اور زیریلے مادوں کے اخراج کے لئے بھی سنا مکی کو صبح و شام سفوف بنا کر استعمال کرنا مفید ہے۔

• جلدی امراض اور عرق النساء سے نجات

سنا مکی جلدی امراض، عِرق النساء، مرگی اور بال جھڑ کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، ان تمام مسائل کے علاج کے لئے آدھے چمچ سنا مکی کے سفوف میں شہد مکس کر کے صُبح و شام استعمال کریں۔

• درد میں مفید

سنا مکی پٹھوں اور جسمانی اعضاء کے کھچاؤ اور درد کو دور کرتی ہے اس کے استعمال سے جسمانی درد میں کمی آتی ہے درد کی صورت میں سنا مکی کا قہوہ بنا کر پینا بےحد مفید ہے یہ جوڑوں کے درد کے لئے بھی بےحد مفید ہے۔

• امراضِ قلب میں مفید

سنا مکی امراضِ قلب کو دور کرنے دل کی نالیوں کو صاف کرنے کے لئے مفید ہے، ابنِ سینا نے اسے امراضِ قلب کی ادویات میں استعمال ہونے والی بہترین بوٹی قرار دیا، جبکہ اسے گھریلو نسخوں میں آج بھی دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے یہ دل کے فعال کو تقویت دیتی ہے اور خون بھی صاف کرتی ہے۔

Sana Makki Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sana Makki Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Makki Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8891 Views   |   25 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سنا مکی کے ایسے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال جن سے شاید ہی آپ واقف ہوں ۔۔ جانیئے یہ آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟

سنا مکی کے ایسے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال جن سے شاید ہی آپ واقف ہوں ۔۔ جانیئے یہ آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سنا مکی کے ایسے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال جن سے شاید ہی آپ واقف ہوں ۔۔ جانیئے یہ آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔