کیا صبح کی چائے آپ کو بیمار کرتی ہے؟ چائے پینے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟

کیا خالی پیٹ چائے پینا آپ کو بیمار کرسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق آٹھ گھنٹے روزہ رکھنے کے بعد خالی پیٹ چائے پینا جسم کو کئی طرح سے متاثر کرسکتا ہے۔ صبح کے وقت نہارمنہ چائے پینا نہ صرف ہاضمے پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے آپ کو پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے، جس سے بار بار پیشاب آتا ہے اور جسم میں لکوئیڈ کی کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خالی پیٹ چائے پینے سے آنتوں کے بیکٹیریا بھی متاثر ہوتے ہیں اور میٹابولزم پر بھی اثرہوتا ہے جس سے اپھارہ، گیس اور بدہضمی ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں یہ سر درد کو بھی متحرک کر سکتا ہے اور چائے میں ٹیننز کی موجودگی کھانے سے آئرن جیسے غذائی اجزاء کے جذب ہونے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ چائے پینے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟

کیا صبح چائے پینا آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے؟

دودھ کے ساتھ یا بغیردودھ کے چائے پینا میٹابولزم پر مختلف اثرات ڈال سکتا ہے۔ تاہم، ایک کپ چائے کے ساتھ اپنے دن کا آغاز پیٹ میں تیزابیت پیدا کرتا ہے، آپ کے ہاضمے کو متاثر کر سکتا ہے اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

صبح چائے پینا اچھا یا برا؟

پاکستانی اور ان کی چائے سے محبت بیان سے باہر ہے اور چائے بنانے کا طریقہ بھی علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں صبح کی چائے خوشبودار مصالحوں، گائے یا بھینس کے دودھ سے بنائی جاتی ہے جبکہ مشرقی حصے میں چائے دودھ کے بغیر کالی یا سبز چائے کی پتیوں کو پینے کے گرد گھومتی ہے، دودھ یا لیموں کے ٹکڑوں کا استعمال تیزابیت پیدا کر کے ہاضمے کو متاثر کر سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ چائے میں موجود کیفین تیزابی نوعیت کی ہوتی ہے، جسے لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ اور دودھ میں لیکٹک ایسڈ کے ساتھ ملا کر اپھارہ، ایسڈ ریفلکس، پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔ پیٹ کے السر میں مبتلا لوگوں پراس کے سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چائے کب اور کیسے پینی چاہیے؟

اگر آپ ایسے ہیں جو چائے کے بغیر اپنا دن شروع نہیں کر سکتے تو یہ آسان ٹوٹکے آپ کو خالی پیٹ چائے پینے کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔
٭جسم میں پانی کی سطح کو متوازن رکھنے اور نظام سے زہریلے مادوں کو نکالنے کے لیے صبح سویرے دو گلاس پانی پی لیں۔
٭اس کے بعد مٹھی بھرگری دارمیوے بھگو دیں اورچھلکا اتار کے کھائیں، اس سے فائٹک ایسڈ کی موجودگی دور ہو جائے گی۔ آپ کچھ خشک میوہ جات کو بھی کھا سکتے ہیں، یہ جسم کو غذائیت فراہم کرے گا۔
٭چائے کو 3 دفعہ سے زیادہ نہ پئیں اور چینی کو شہد یا گڑ سے بدل دیں۔ لیکٹوزالرجی یا ری ایکشن کی صورت میں، سویا ملک وغیرہ کا انتخاب کریں۔
چائے کو شامل کرنے کا بہترین وقت ناشتے کےآس پاس ہے لیکن اسے بھرپوراور صحت بخش ناشتے کے ساتھ کھائیں۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2164 Views   |   16 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا صبح کی چائے آپ کو بیمار کرتی ہے؟ چائے پینے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا صبح کی چائے آپ کو بیمار کرتی ہے؟ چائے پینے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.