چمکتا ستارہ جو اگلے دن کی خبر رکھتا ہے ۔۔ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟ اس نام میں ایسی کیا خاص بات ہے، جانیے اس سے متعلق کچھ اہم راز

بھارتی سابق اداکارہ ثناء خان کے ہاں کچھ دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے متعلق انہوں نے 4 ماہ قبل ہی مداحوں کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں خوشخبری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اب جلد ہی اللہ ہمیں ایک چھوٹا سا تحفہ دینے والا ہے۔ ثناء کے مطابق ان کے بیٹے کی پیدائش حج کے ایام میں ہونی تھی لیکن 5 جولائی کو ان کو اللہ نے بیٹا دیا، جس دن ان کے شوہر مفتی انس حج کے سفر سے واپسی بھارت پہنچے۔

جس کی اطلاع ثناء نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کے ذریعے دی۔ ثناء نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو نیک و صالح بنا دے۔ اور اسے خدا کی کتاب کا محافظ بنا دے۔ اور اسے ہماری آنکھ کا تارا بنا دے۔ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثناء نے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھا ہے۔ جس کو ہر کوئی مولانا طارق جمیل سے منسوب کر رہا ہے۔ اس نام کی وجوہات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کو ایک ایسا انسان بنانا چاہتی ہوں جو اسلام کے دائرے کار پر پورا اترے اور نام کا اثر بچے کی زندگی پر بہت زیادہ پڑتا ہے، لہٰذا میں ایک مبلغ، ایک اسکالر کے نام سے اپنے بیٹے کو دیکھنا چاہتی ہوں اسی لیے میں نے طارق جمیل کا نام منتخب کیا۔

طارق جمیل کے معنی:

طارق:

طارق نام کے معنی ہیں: " رات کا ابھرتا ہوا ستارہ، اگلی صبح روشن کرنے والا، آنے والے دن کے راز جاننے والا، معصوم، مبلغ، ستارہ, رات کا مسافر, صبح کا تارا۔"

جمیل:

اس کے معنی ہیں: " حسین، روشن، خوبصورت، قابلِ تعریف، حُسن کو نکھارنے والا۔"

یکساں معنی:

طارق جمیل دو الگ الگ لفظ اور دو الگ الگ نام ہیں، ان کے یکساں معنی ہیں: " رات کا خوبصورت چکمتا ہوا تارہ جس کو آنے والے کل کی پہچان ہے، جو تعریف کے قابل اور حسن کی روشن مثال ہے۔"

اس نام سے متعلق اہم راز:

٭ اس نام کے لوگ گہری سوچ رکھتے ہیں اور آنے والے کل کو قبل از وقت جانچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ لوگوں کی مشکلوں کو سمجھنے اور آسانیاں کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔
٭ ان کی طبیعت سادہ مزاج لیکن سوچنے کی مضبوط صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کو یہ نام کیسا لگتا ہے؟ اگر آپ بھی کسی بھی نام سے متعلق معلومات جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Sana Khan Ne Bete Ka Naam Tariq Jameel Rakh Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sana Khan Ne Bete Ka Naam Tariq Jameel Rakh Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Khan Ne Bete Ka Naam Tariq Jameel Rakh Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2186 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چمکتا ستارہ جو اگلے دن کی خبر رکھتا ہے ۔۔ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟ اس نام میں ایسی کیا خاص بات ہے، جانیے اس سے متعلق کچھ اہم راز

چمکتا ستارہ جو اگلے دن کی خبر رکھتا ہے ۔۔ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟ اس نام میں ایسی کیا خاص بات ہے، جانیے اس سے متعلق کچھ اہم راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چمکتا ستارہ جو اگلے دن کی خبر رکھتا ہے ۔۔ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟ اس نام میں ایسی کیا خاص بات ہے، جانیے اس سے متعلق کچھ اہم راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔