کینو کے چھلکے سے پائیں صرف 7 دن میں چمکتا چہرہ.. سال بھر کے لئے زبردست صابن بنانے کا آسان طریقہ! دیکھیں

کینو کھانے کے بعد یا تو چھلکے پھینک دیے جاتے ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ ان کے چھلکوں کو ہاتھ منہ پر لگایا جاتا ہے جس کے اثرت کچھ دن میں ہی ختم ہوجاتے ہیں. البتہ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ سارا سال ایک نہیں کئی فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

جی ہاں آج ہم آپ کو صرف ایک گھنٹے میں سال بھر کا کیمیکل سے پاک صابن بنانے کا ایسا طریقہ بتا رہے ہیں جس سے آپ کا رنگ بھی صرف ایک ہفتے میں کھل اٹھے گا اور دانے وغیرہ بھی دور ہوجائیں گے.

سب سے پہلے کینو کے چھلکوں کو اکھٹا کر کے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں. صرف اتنا خشک کریں کہ پانی صاف ہوجائے لیکن چھلکا نرم رہے. اب چھلکوں کے اندرونی حصے سے سفید گودا چمچ کی مدد سے نکال لیں. چھلکوں کو ایک دیگچی میں ڈال کر پانی ڈالیں اور ابال کر 20 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں. پانی سکھانا نہیں ہے بلکہ چھلکوں کا عرق پانی میں نکالنا ہے.

اس کے بعد اس آمیزے کو گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں. معیاری صابن کو کدوکش کر کے چورا بنا لیں اور دیگچی میں چورا ڈالیں اور کینو کا تیار کیا گیا آمیزہ ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ سب ایک جان ہو کر جمنے لگے. اس آمیزے میں ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک چمچ ناریل یا بادام کا تیل ڈال بھی شامل کریں.

گھر کی پرانی صابن دانی کو بطور سانچہ استعمال کریں اور تیار کردہ آمیزہ اس میں ڈال دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں. اس طرح آپ صرف ایک صابن کے چورے سے 4 سے 5 صابن تیار کرسکتی ہیں.

How To Make Orange Peel Soap

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Make Orange Peel Soap and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Orange Peel Soap to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1243 Views   |   18 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کینو کے چھلکے سے پائیں صرف 7 دن میں چمکتا چہرہ.. سال بھر کے لئے زبردست صابن بنانے کا آسان طریقہ! دیکھیں

کینو کے چھلکے سے پائیں صرف 7 دن میں چمکتا چہرہ.. سال بھر کے لئے زبردست صابن بنانے کا آسان طریقہ! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکے سے پائیں صرف 7 دن میں چمکتا چہرہ.. سال بھر کے لئے زبردست صابن بنانے کا آسان طریقہ! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔