کمر درد سےنجات بھی دے اور ڈپریشن اور ماہانہ ایام کے لئے بھی فائدہ مند ۔۔ گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟

گڑ اور کالی مرچ کا استعمال کافی گھروں میں تواتر سے کیا جاتا ہے، یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں ۔ اس کے استعمال سے صحت سے متعلق کئی ایسےمسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جن کا سامنا ہر گھر میں ہے۔ گڑ اور کالی مرچ دونوں گرم اجزاء ہیں۔ ان دونوں کے مرکب سے جسم میں حرارت اور گرمی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے گرمیوں میں اس کا بہت زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا، یا اگر کریں بھی تومحدود مقدار میں کیا جائے۔ اس سے موسمی نزلہ زکام اور وائرل انفیکشن جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کالی مرچ اور گڑ ہمارے خون کی گردش کو بہتر بنانے میں بھی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ آج ہم اس مضمون میں گڑ اور کالی مرچ کے فوائد کے بارے میں بات کریں گے کہ اس کا صحیح استعمال ہمیں کن کن مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

کالی مرچ اور گڑ :

ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ گھروں میں بلکہ، کچھ کیا ہر گھر میں ہی کالی مرچ اور گڑ کا روزمرہ استعمال علیحدہ علیحدہ کیا ہی جاتا ہو گا۔ لیکن اکثر لوگوں کے اس کے مرکب کے فوائد معلوم نہیں ہوں گے۔ گڑ اور کالی مرچ کا ایک ساتھ استعمال کرنا آپ کے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم اسے صحیح مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہےکیونکہ اس کی گرم تاثیر آپ کو جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اس لئے اگر گرمی میں اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ اور اگر کسی خاص بیماری کے علاج کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔

1۔ زکام اور فلو:

نزلہ زکام اور فلو کے لئے تو زیادہ تر گھروں میں اس کا استعمال عام ہے۔ کالی مرچ اور گڑ کو ایک ساتھ کوٹ کرکھانے سے نزلہ و زکام کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ، 1 پیالی دہی میں(دہی کھٹا نہ ہو) گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اور 1 چٹکی کالی مرچ(کالی مرچ گھر کی پسی ہو تو بہتر ہے) ڈالیں۔ دن میں دو سے دوبار اس کا استعمال نزلہ زکام اور فلو کے مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔

2۔ گلے کا درد:

کالی مرچ ایک بہترین دوابھی ہے اس کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کئی بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہیں اس کا بطور دوا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گڑ اور کالی مرچ کا مرکب گلے کے لئے خاص طور پر خاصا مفید ہے۔ اس کا ایک نسخہ یہ بھی ہے 80 گرام گڑ کا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر 20 گرام، جو کا پاؤڈر 10 گرام، پیپلی 20 گرام اور انار کی چھال 40 گرام لے کران سب کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس مکسچر کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں ۔ یہ گولیاں دن میں دو بار سادہ یا نیم گرم پانی کے ساتھ لینے سے گلے کی خراش سے نجات مل سکتی ہے۔

3۔ نکسیر پھوٹ جائے تو:

اگر آپ کی نکسیر اکثر ہی پھوٹ جاتی ہے تو گڑ اور کالی مرچ کا مرکب آپ کے لیے مفید ہوگا۔ اس کے لیے دہی کے ساتھ کچھ گڑ اور کالی مرچ ملا کر کھائیں۔ اس سے نکسیر پھوٹنے کی بیماری کم ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ جن لوگوں کو سر درد سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دہی سے ان دونوں چیزوں کی گرم تاثیر کم ہو جاتی ہے۔

4۔ ہڈیوں اور جوڑوں کا درد:

کالی مرچ میں موجود پیپرین نامی جزو جوڑوں اور ہڈیوں کے مسائل کو کم کرتا ہے اور اس میں مفید ہے۔ اس کے ساتھ گڑ بھی بےشمار فوائد کا خزانہ ہے، خاص کر آئرن اور دوسرے غذائی اجزاء جسم کو طاقت پہنچاتے ہیں اور جوڑوں کے درد میں سکون کا باعث بنتے ہیں۔

5۔ ڈپریشن میں کمی:

کچھ لوگوں میں ڈپریشن کا مسئلہ کافی گھمبیر صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ ایسی حالت میں گڑ اور کالی مرچ کے مکسچرسے آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ دراصل کالی مرچ میں موجود پیپرین سیروٹونن کی سطح اور اینڈورفنز کے اخراج کو بڑھاتا ہے۔ جو موڈ کو بہتر بنا کر اداسی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

6۔ کمر درد سے نجات:

کمردرد مردوں اور عورتوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس مسئلے اور تکلیف سے نجات کے لئے گڑ اورکالی مرچ کے استعمال سے کافی افاقہ ہوتا ہے، اس کے لئے قہوہ بنائیں اس میں ادرک، کالی مرچ ایک چٹکی، اور گڑ ایک چمچ ڈال کراس کو تھوڑی دیر پکائیں اور پھر پی لیں، اس کا باقاعدہ استعمال نظامِ انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور کمردرد کے مسئلے کو بھی کم کرتا ہے۔

7۔ ماہانہ ایام کی تکلیف میں مفید:

کالی مرچ اور گڑ کے اس مرکب سے جہاں دوسرے مسائل حل ہوتے ہیں وہاں خواتین کے ماہانہ ایام کی تکلیف بھی کم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پیٹ کا درد، گیس، ماہواری کا درد کم ہوتا ہے۔اس کی چائے بنا کر پی جائے تو کافی فائدہ پہنچاتی ہے۔

نوٹ:

یہ عام معلوماتی مضمون ہے اس کے استعمال سے پہلے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی ایشوز ہیں تواپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Gurr Aur Kali Mirch Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurr Aur Kali Mirch Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurr Aur Kali Mirch Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3821 Views   |   15 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کمر درد سےنجات بھی دے اور ڈپریشن اور ماہانہ ایام کے لئے بھی فائدہ مند ۔۔ گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟

کمر درد سےنجات بھی دے اور ڈپریشن اور ماہانہ ایام کے لئے بھی فائدہ مند ۔۔ گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمر درد سےنجات بھی دے اور ڈپریشن اور ماہانہ ایام کے لئے بھی فائدہ مند ۔۔ گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔