64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟

صبا فیصل جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنھوں نے مختلف ڈراموں اور فلموں میں ماں اور ساس کا کردار ادا کیا ہے، اور ان کے اس کام کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کرتے ہیں۔ صبا فیصل اپنی باکمال صلاحیتوں کی وجہ سے تمام مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ دیکھا جائے تو صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ صبا فیصل اپنے انداز اور فیشن کے انتخاب کے لیے بھی خوب جانی جاتی ہیں اور خواتین ان کے اسٹائل، لباس اور زیورات کے ڈیزائن وغیرہ کو کافی فولو بھی کرتی ہیں۔

آج کل شوبز کے ستارے جوان، خوبصورت اور بے عیب نظر آنے کے لیے بہت سارے کاسمیٹک طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں جن میں رنگ گورا کرنا، بوٹوکس ٹریٹمنٹ، ہونٹوں کو موٹا کروانا، نقلی پلکیں لگوانا، چہرے پر مستقل میک اپ کروانا اور بالوں کی ایکسٹینشن وغیرہ شامل ہے۔ یہ وہ ٹریٹمنٹ ہیں جو ان دنوں پاکستانی فنکار عام طور پر کروا رہے ہیں۔

حال ہی میں صبا فیصل نے ساجد حسن کے شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی جہاں مختلف موضوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہمیشہ اتنی خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کرواتی ہیں؟

جس پر صبا فیصل نے بہت واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکل و صورت کی خوبصورتی اور جلد کو جوان رکھنے کیلیئے بوٹوکس ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں۔ انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنے آپ کو اچھا دکھانے کیلیئے کوئی ٹریٹمنٹ کرواتا ہے تو اس میں کوئی عیب نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی چھپانے کی بات ہے۔ صبا نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی اس حد تک نہیں گئیں کہ ان کے چہرے کے نقشوں اور خصوصیات میں تبدیلی آئے، ان کا اشارہ کاسمیٹک سرجری کی طرف تھا۔

ساجد حسن نے اُن سے ڈاکٹروں کے معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوچھا کہ اکثر ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے معاملات خراب ہوجاتے ہیں جس پر صبا نے کہا کہ ان کے پاس ایک قابل اعتماد ڈاکٹر ہے جہاں سے وہ ہمیشہ اپنا بوٹوکس کروانے جاتی ہیں۔

By Shahid  |   In News  |   0 Comments   |   1711 Views   |   28 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.