اگر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو یہ 7 قدرتی مشروب ضرور پئیں

نیند اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس کا اندازہ ان لوگوں کو سب سے زیادہ ہوتا ہے جو اس سے محروم ہوتے ہیں دن بھر کے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ایک صحت مند بالغ انسان کے لیے ضروری ہوتی ہے ۔ نیند کا پر سکون ہونا اس کی جسم پر مثبت اثرات بڑھا دیتا ہے- ایک اچھی نیند کے خواہشمند انسان ایسی نیند بغیر کسی نیند کی گولی کے ان کچھ مشروبات کی مدد سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ان قدرتی مشروبات کے جسم پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور یہ انسان کو ترو تازہ بھی کر دیتے ہیں-

1: دودھ

دودھ میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم ٹریپٹوفان موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کے ہارمون میلاٹانین کا اخراج کرتا ہے یہ ہارمون انسانی جسم کی نیند کے دورانیے کو درست کر کے ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

2: ناریل کا دودھ

ناریل کے دودھ میں میگنیشیم اور پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو انسانی اعصاب کو سکون فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس دودھ میں وٹامن بی بھی موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی دماغ اور جسم کو اسٹریس سے نجات دلاتا ہے اور پرسکون نیند کا سبب بنتا ہے-

3: پودینے کی چائے

یہ چائے کیفین سے آزاد ہوتی ہے اس لیے بے ضرر ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کو پینے سے انسانی جسم کو دباؤ سے نجات ملتی ہے اس کی ہاضم ہونے کی خصوصیت کے سبب نیند کے دوران بدہضمی کے اثرات سے بھی نجات ملتی ہے اور اس کے اندر میگنیشیم اور وٹامن بی کی موجودگی کے سبب یہ اعصاب کو پرسکون کرنے کا باعث بھی بنتی ہے-

4: ہلدی اور دودھ

ہلدی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن کی حالت میں افاقے کا سبب بنتے ہیں اور یہ ہلدی جب دودھ کے ٹریپٹوفان نامی خامرے سے مل جاتے ہیں تو اس سے نیند کی بے قاعدگی، بے خوابی کی حالت میں افاقہ ہوتا ہے-

5: بادام کا دودھ

یہ دودھ صرف بادام ہی سے بنایا جائے تو بہتر ہے ایک کپ بادام کے دودھ میں سترہ گرام تک پوٹاشیم ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کو پر سکون کر کے گہری نیند کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ اس دودھ میں ٹریپٹو فان ۔ میگنیشیم اور میلاٹینن کی موجودگی اس کی افادیت میں مذید اضافہ کرتی ہے-

6: کیلے کا نرم گودا

کیلے جو کہ اپنے اندر پوٹاشیم اور میگنیشیم کا خزانہ رکھتے ہیں یہ انسانی جسم کو رات کے اوقات میں پرسکون نیند کا باعث بن سکتے ہیں اس کے لیے کیلوں کو نرم کر کے ان کا شیک بنا کر پینا بھی مفید ثابت ہوتا ہے-

7: چیری جوس

اگرچہ یہ جوس ایک مخصوص موسم میں ہی مل سکتا ہے مگر اس کے اندر موجود ایسے اجزا جیسے کہ میلاٹنن اور ٹدیپٹوفان اس کی تاثير ایک خواب آور مشروب جیسی کر دیتی ہے -

Sakoon Neend Ke Liye 7 Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sakoon Neend Ke Liye 7 Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sakoon Neend Ke Liye 7 Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6346 Views   |   24 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو یہ 7 قدرتی مشروب ضرور پئیں

اگر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو یہ 7 قدرتی مشروب ضرور پئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو یہ 7 قدرتی مشروب ضرور پئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔