Diljit Dosanjh Breaks His Silence On Working With Hania Aamir
دلجیت دوسانجھ، جو نہ صرف پنجابی میوزک کے بادشاہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز اور اداکاری سے لاکھوں دل جیت چکے ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے اُن کی نئی فلم سردار جی 3 جو ایک طرف بھارت میں تنازعے کا شکار ہوئی، تو دوسری جانب پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں لے آئی۔
فلم میں دلجیت کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، جس پر بھارتی شوبز حلقوں نے شدید اعتراض کیا۔ بھارت اور پاکستان کے حالیہ سیاسی تنازعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی — اور یہی پابندی "سردار جی 3" کو بھی لپیٹ میں لے آئی۔
اب دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاموشی توڑی اور سچائی سامنے رکھ دی۔
ان کا کہنا تھا، ہم نے فلم فروری میں مکمل کی تھی، تب سب کچھ نارمل تھا۔ سیاست کب کس طرف مڑ جائے، کوئی نہیں جانتا۔ پروڈیوسرز نے کروڑوں لگائے ہیں، تو وہ فلم کو اوورسیز میں ریلیز کر رہے ہیں تاکہ کچھ نقصان پورا ہو سکے۔
دلجیت پر بھارتی فلم انڈسٹری کی طرف سے شدید دباؤ ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکالیں، ورنہ مستقبل میں ان کو بھارت میں کام نہیں ملے گا۔ مگر دلجیت دو ٹوک جواب دے چکے ہیں۔
دلجیت نے ہانیا عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ہانیہ انتہائی پروفیشنل اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔ جس طرح میں نیرو باجوا کے ساتھ کام میں اسپیس دیتا ہوں، ویسا ہی رویہ ہانیہ کے ساتھ تھا۔
جیسے ہی دلجیت نے فلم کا ٹریلر جاری کیا، سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی خوشی دیدنی تھی۔
کسی نے کہا، پاکستان میں ریلیز کریں، ہم اسے سپر ہٹ بنا دیں گے۔ دوسرا طنز کرتے ہوئے بولا، کیا چالاکی ہے! اب فلم ڈالرز میں کمائے گی۔ ایک اور صارف نے تو جذباتی ہو کر کہا، ہم پاکستانی بہت پرجوش ہیں، بس ریلیز کی تاریخ بتا دیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Diljit Dosanjh Breaks His Silence On Working With Hania Aamir and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diljit Dosanjh Breaks His Silence On Working With Hania Aamir to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.