مرد سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ۔۔ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے بارے میں ایسی بات کیوں کہی؟

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ خواتین کے حقوق سے متعلق اکثر بات کرتی رہتی ہیں۔ کبھی وہ خواتین کو مضبوط بنانے اور انکے لیے آواز اٹھاتی ہیں اور کبھی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق نجی ورکرز کنونشن میں خطاب کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ بھارت میں خواتین بھوتوں سے زیادہ مردوں سے ڈرتی ہیں۔

توئنکل کھنہ نے بھارتی اخبار میں اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی بلاک بسٹر فلم اسٹری 2 پر کالم لکھا۔ اور کہا کہ چندیری جیسی جگہ ہونی چاہیے جہاں عورتیں آزاد ہیں اور مرد خوفزدہ ہوں۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بھارت میں ہونے والے کولکتہ ریپ کیس پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈراؤنی فلمیں ان تمام چیزوں سے زیادہ خوفناک نہیں ہیں جو ہم بھارت میں اپنے ارد گرد ہر روز دیکھتے ہیں‘۔

یہ بھی کہا کہ ’کاش ہمارا ملک بھی چندیری جیسا ہوجائے جہاں عورتیں آزاد اور مرد ان سے خوفزدہ ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوگا تو بھارت میں ہونے والے جنسی درندگی کے واقعات ختم ہوجائیں گے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جب تک اس ملک کے مرد ٹھیک نہیں ہوتے خواتین کے لیے اُن سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ہے، پھر چاہے وہ جن بھوت ہی کیوں نہ ہوں۔

واضح رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے دنیا بھر کے باکس آفس پر مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

Twinkle Khana Talks About Women Safety After Watching Stree

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Twinkle Khana Talks About Women Safety After Watching Stree and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Twinkle Khana Talks About Women Safety After Watching Stree to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   514 Views   |   26 Aug 2024
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

مرد سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ۔۔ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے بارے میں ایسی بات کیوں کہی؟

مرد سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ۔۔ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے بارے میں ایسی بات کیوں کہی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ۔۔ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے بارے میں ایسی بات کیوں کہی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔