کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک چمچ سیب کا سرکہ پی لیں گے تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج جو جان کر آپ بھی آج سے ہی ایسا کرنے لگیں گے

روزانہ سیب کا سرکہ استعمال کرنے کے فوائد ایسے ہیں کہ آپ بھی جان کر روز ہی اس کا استعمال کرنا چاہیں گے، تو پھر دیر کیسی فوری یہ حیرت انگیز فوائد جان لیتے ہیں۔

سیب کے سرکے کے صحت پر فوائد

وزن میں کمی اور میٹابولزم کو فروغ دے

ذیابیطس کیئر کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کے سرکے کو روزانہ ایک چمچ استعمال کرنے سے وزن میں کمی کو فروغ مل سکتا ہے، ایسی کئی خصوصیات ہیں جن میں سیب کے سرکے سے چربی کے خاتمے کی علامات ملی ہیں جبکہ یہ شوگر کو بھی کم کرتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیب کے سرکے میں پائے جانے والے ایسیٹک ایسڈ کے استعمال کو بڑھانے سے چوہوں پر کی گئی ایک آزمائش میں ان کے جسم سے چربی میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جرنل آف دی امریکن ڈائٹٹک ایسوسی ایشن کے 2005 کے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ سرکہ کا استعمال زیادہ کارب کھانے کے بعد کریں تو پورے دن میں 200-275 کیلوری کم ہو جاتی ہے۔

بلڈ شوگر کو باقاعدہ بنائے

ایک مطالعہ میں بتایا گیا ہے جو کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈائریکٹر برائے نیوٹریشن ڈاکٹر ڈاکٹر کیرول جانسٹن نے کیا تھا کہ سیب کا سرکہ پینے سے وہ لوگ جنہیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ ہوتا ہے وہ سرکے کے استعمال سے اس بیماری میں پبتلا ہونے سے بچ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہےکہ پانی میں دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ گھول کر سوتے وقت پینے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو اوسطا 4-6 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔

جسم کے پی ایچ لیول کو منظم کرے

سیب کے سرکہ میں ایسیٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایک قسم کی تیزابیت کا نام ہے، لیکن آپ کے جسم پر اس کی زیادہ الکلائن اثر ہوتا ہے سیب کے سرکے کا استعمال آپ کے جسمانی پی ایچ میں توازن رکھتا ہے اور آپ کو کینسر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے سے بچاتا ہے ساتھ ہی اس کے استعمال سے آپ کی توانائی میں نمایاں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

گلے کی سوزش اور ٹھنڈ سے بچائے

سیب کا سرکہ ایسی خصوصیات رکھتا ہے کہ اس کے استعمال سے آپ ٹھنڈ سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ساتھ ہی آپ کے گلے میں اگر درد اور سوزش ہے تو اس سے بھی نجات مل سکتی ہے اس کے لئے ایک گلاس پانی میں دو کھانے کے چمچ سرکہ گھول کر اسے دن میں تین مرتبہ پی لیں تو ٹھنڈ ختم ہو جائے گی اور گلے کی سوزش میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔

دل کی صحت کا خیال رکھے

سیب کا سرکہ خون کی روانی کا بہتر بناتا ہے اور آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، اس کے استعمال سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور اس طرح سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے آپ کے دل کی صحت برقرار رہتی ہے۔

سیب کے سرکہ استعمال کیسے کریں؟

اجزاء

ایک گلاس پانی

ایک چمچ لیموں کا رس

ایک چمچ سیب کا سرکہ

ترکیب

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور آدھا لیموں یا ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اس پانی کو دن میں 2 سے 3 بار پی لیں، یہ ایک قدرتی اور حیرت انگیز بوسٹنگ ڈرنک ہے۔

Saib Sirky K Sehat Par Hairat Angaiz Nataij

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Sirky K Sehat Par Hairat Angaiz Nataij and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Sirky K Sehat Par Hairat Angaiz Nataij to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4464 Views   |   13 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک چمچ سیب کا سرکہ پی لیں گے تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج جو جان کر آپ بھی آج سے ہی ایسا کرنے لگیں گے

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک چمچ سیب کا سرکہ پی لیں گے تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج جو جان کر آپ بھی آج سے ہی ایسا کرنے لگیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک چمچ سیب کا سرکہ پی لیں گے تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج جو جان کر آپ بھی آج سے ہی ایسا کرنے لگیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔