روزانہ انڈا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، صبح نہار منہ ایک انڈا کھانے سے سارا دن انسان چست و توانا رہتا ہے جبکہ بہت دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک انڈا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ روٹین اور صحت مند فیٹ سے بھرپور انڈوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جبکہ ان میں کیلشیئم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور وٹامن ڈی سمیت متعدد غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں، ایک انڈے میں وٹامنز، منرلز اور پروٹین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی تعداد 80 سے بھی کم ہوتی ہے۔
اکثر دیسی اور فارمی انڈوں کے حوالے سے سننے میں آتا ہے کہ دیسی انڈا فارمی انڈے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں اقسام کے انڈوں کے ذائقے میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔
انڈوں کے رنگوں کی جہاں تک بات ہے تو یہ مرغی کی نسل کی وجہ سے ہوتا ہے کہ سفید یعنی فارمی مرغی سفید انڈا دیتی ہے اور دیسی مرغی بھورے رنگ کے انڈے دیتی ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فارمی انڈے دیکھنے میں دیسی انڈوں سے بڑے ہوتے ہیں لیکن دیسی انڈا مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ دیسی انڈا زیادہ فائدہ مند ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں انڈوں میں صرف رنگ کے علاوہ کوئی فرق نہیں ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Difference Between Brown And White Eggs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Difference Between Brown And White Eggs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.