فردوس جمال نے بہت برے الفاظ ادا کیے.. ہمایوں سعید پر تنقید کے معاملے میں نادیہ خان بھی کود پڑیں

"سینیئر اداکار فردوس جمال نے ہمایوں سعید کے لیے بہت برے تھے. انہیں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے. پوڈکاسٹس میں اداکاروں کو پھنسایا جاتا ہے. اداکاروں سے سے جان بوجھ کر ایسے سوالات کیے جاتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ غلط بول دیتے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس جمال کے ماہرہ اور ہمایوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر تبصرہ کیا.

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی وی شوز میں ایسا نہیں ہوتا تھا لیکن اب میزبان زیادہ ویوز سے پیسے کمانے کے چکر میں اداکاروں یا مہمانوں کو سوالات کرکے پھنسا دیتا ہے۔ ایک دم میزبان سوال کرتا ہے کہ فلاں آرٹسٹ کے بارے میں آپ کیا سوچتے یا کہتے ہیں؟ اس طرح وائرل ہونے والا مواد تخلیق کیا جاتا ہے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نادیہ خان نے مزید بتایا کہ ایسے عجیب و غریب سوالات کی وجہ سے انہوں نے ذاتی طور پر ایسے شوز میں جانا بند کردیا ہے اور وہ ایسے شوز میں جانے سے کتراتی ہیں۔ انہیں ہر ماہ 5 سے 6 پوڈکاسٹس میں شرکت کی دعوت ملتی ہے لیکن وہ وہاں نہیں جانا چاہتی، اس میں سے بعض پوڈکاسٹرز ایسے ہیں جو بار بار انہیں آنے کی پیش کش کرتے ہیں۔

فردوس جمال کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے نادیہ کا کہنا تھا کہ "ہمایوں سعید کے بہت سارے مداح ہیں. فردوس جمال کے ایسے الفاظ پر انہیں دکھ پہنچا جب کہ ذاتی طور پر مجھے خود بھی برا لگا کہ انہوں نے دوسرے اداکار کے لیے ایسے الفاظ کہے۔ اتنی عمر میں انسان سیکھ جاتا ہے کہ اسے کس طرح کے الفاظ بولنے چاہیے۔ پوڈکاسٹ پھنسانے کا طریقہ ہیں، اس لیے ایسے پوڈکاسٹس سے ہوشیار رہیں"

Nadia Khan Critisized Firdous Jamal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Critisized Firdous Jamal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Critisized Firdous Jamal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   405 Views   |   04 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

فردوس جمال نے بہت برے الفاظ ادا کیے.. ہمایوں سعید پر تنقید کے معاملے میں نادیہ خان بھی کود پڑیں

فردوس جمال نے بہت برے الفاظ ادا کیے.. ہمایوں سعید پر تنقید کے معاملے میں نادیہ خان بھی کود پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فردوس جمال نے بہت برے الفاظ ادا کیے.. ہمایوں سعید پر تنقید کے معاملے میں نادیہ خان بھی کود پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔