بدنامی کے ڈر سے سگی اولاد کو اسپتال چھوڑ آئے ۔۔ بے حس والدین کے بعد بوڑھی خاتون نے کیسے دو سر والے بچوں کی پرورش کی؟ دیکھیے

کئی ایسے انسان اسی دنیا کا حصہ ہیں، جو کہ اپنے حالات کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ایک ایسے ہی کہانی کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کو افسردہ کر دیا۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سوہنا سنگھ اور موہنا سنگھ اس وقت مشہور ہو گئے تھے جب انہیں ان کی منفرد اور مختلف جسامت کی وجہ سے اور دو دھڑ کی وجہ سے پجاب حکومت سے نوکری دی تھی۔

سوہنا سنگھ اور موہنا کے کا نچلا حصہ ایک ہی ہے یعنی دو دھڑ والے ان بھائیوں نے اپنی زندگی میں وہ مشکلات دیکھی ہیں جو کہ ایک عام انسان کے لیے تکلیف کا باعث ہوتی ہیں۔ سوہنا سنگھ اور موہنا سنگھ کی پیدائش کے وقت والدین بیٹوں کے دو دھڑ ہونے کی وجہ سے اسپتال چھوڑ کر ہی بھاگ گئے تھے، یوں نومولود بچوں کو اس طرح اکیلا چھوڑ کر والدین اسی لیے گئے تھے کہ بچے ان کے لیے کسی کام کے نہیں تھے اور سماج میں رسوائی کا باعث الگ۔

دوسری جانب سوہنا سنگھ اور موہنا سنگھ کو غیر سرکاری ادارے جو کہ انسانیت کے حوالے سے کام کرتا ہے، نے گود لے لیا۔

پنگلوارہ چیریٹیبل سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر اندرجیت کور کہتی ہیں کہ جب یہ دو ماہ کے تھے، تب اس ادارے میں لائے گئے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان بچوں کی دیکھ بھال ان کے بنائے گئے قوانین کے تحت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ ان بچوں کی کفالت کی ذمہ داری کئی تنظیمیں لینا چاہ رہی تھیں، جس میں سرکس والے بھی شامل تھے۔ لیکن ان کی دیکھ بھال کے لیے ہمیں دیا گیا اور پھر جوانی کے وقت انہیں بالغوں کے ہاسٹل بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر اندرا کور بتاتی ہیں کہ بچوں کو الیکٹرک کے کام میں کافی دلچسپی تھی۔ اسی لیے ہم نے انہیں ڈپلومہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان بچوں کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ یہ کسی سے بھی بات کر سکتے تھے۔

دونوں بھائیوں کی جانب سے پنجاب حکومت سے اپیل کی گئی تھی جس پر حکومت نے انہیں سرکاری نوکری دے دی، پاور کارپوریشن لمیٹڈ کمپنی میں سپروائزر کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں انہیں لاگ شیٹ سنبھالنا، اور دیگر چھوٹے موٹے کام کرنا ہوتا ہے۔

دونوں بھائیوں کی تنخواہ 20 ہزار بھارتی روپے ہیں۔ بی بی سی سے انٹرویو میں دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہم کوئی الگ قسم کے انسان نہیں ہیں، بلکہ ایک جیسے ہی ہیں۔ مقامی اسکول سے میٹرک کرنے والے دونوں بھائیوں نے الیکٹرک کالج سے ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔

Sagi Aulad Ko Hospital Chor Aye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sagi Aulad Ko Hospital Chor Aye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sagi Aulad Ko Hospital Chor Aye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2204 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

بدنامی کے ڈر سے سگی اولاد کو اسپتال چھوڑ آئے ۔۔ بے حس والدین کے بعد بوڑھی خاتون نے کیسے دو سر والے بچوں کی پرورش کی؟ دیکھیے

بدنامی کے ڈر سے سگی اولاد کو اسپتال چھوڑ آئے ۔۔ بے حس والدین کے بعد بوڑھی خاتون نے کیسے دو سر والے بچوں کی پرورش کی؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدنامی کے ڈر سے سگی اولاد کو اسپتال چھوڑ آئے ۔۔ بے حس والدین کے بعد بوڑھی خاتون نے کیسے دو سر والے بچوں کی پرورش کی؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔