اگر آپ آپ لیموں کی چائے پیتے ہیں تو رکیں، جانیں اس کے فوائد، خطرات اور بنانے کا صحیح طریقہ

لیموں جتنا چھوٹا ہوتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ فوائد اپنے اندر چھپائے رکھتا ہے، جنہیں ہم بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر ہم ان کا صحیح استعمال کریں، لیموں کی چائے اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں۔
آج ہم بات کریں گے کہ لیموں کی چائے کے فوائد کیا ہیں اور اگر اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو کیا خطرات ہوں گے ساتھ ہی اسے بنانے کا صحیح طریقہ بھی آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

لیموں کی چائے پینے کے فوائد

• لیموں بے شمار فوائد رکھتا ہے اور اگر اس کی چائے بنا کر ہی جائے تو اس کی چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامٹری پراپرٹیز شامل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ہمارا جسم کئی قسم کے انفیکشنز سے بچ جاتا ہے، ساتھ ہی یہ ہماری قوتِ مدافعت بھی بوسٹ ہو جاتا ہے۔
• کھٹی خوردنی اشیاء میں کینسر کو مات دینے والی پراپرٹیز شامل ہوتی ہیں، اس لئے لیموں کی یہ چائے گیسٹرک کینسر، چھاتی کے کینسر اور کولون کینسر سے بچاتی ہے۔
• لیموں وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے اگر اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو دل کی صحت میں بہتری آتی ہے، لیموں کی چائے کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے، یہ کولیسٹرول لیول بھی متوازن رکھتی ہے۔
• لیموں کی چائے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے مفید ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔
• وٹامن سی والی چیزیں دماغی صحت کے لئے مفید ہوتی ہیں، لیموں کی چائے میں اینٹی اسٹریس اور اینٹی انزائیٹی پراپرٹیز ہوتی ہیں۔
• کیونکہ لیموں کی چائے دل کی صحت کے لئے مفید ہے اس لئے یہ ہماری بلڈ شوگر بھی متوازن رکھتی ہے۔
• گلے کی خارش، سوزش اور کھانسی میں لیموں کی چائے کا استعمال آرام دہ اور فائدے مند ہے۔
• لیموں کی چائے کے استعمال سے جلد بھی صحت مند رہتی ہے۔

لیموں کی چائے بنانے کا آسان طریقہ

اجزاء

ایک کپ پانی
آدھا چائے کا چمچ چائے کی پتی
ایک لیموں کا نچوڑا ہوا رس
ایک چائے کا چمچ شہد یا پھر چینی

ترکیب

ایک کپ پانی کو اُبالیں، اس میں بتائی گئی مقدار میں چائے کی پتی چینی یا شہد اور لیموں کا رس ڈال کر اُبال دیں اور 2 منٹ یا 3 منٹ پکا کر کپ میں نکال کر پی لیں۔

لیموں کی چائے کے نقصانات

• ہم جانتے ہی ہیں کہ ہر قدرت کی بنائی ہر چیز کے کچھ فائدے ہیں لیکن ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، اس لئے لیموں کی چائے کا بے دریغ استعمال بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
• آپ روزانہ کی بنیاد پر لیموں کی چائے کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو معدے کی تکلیف ہے یا پھر کوئی اور بیماری ہے تو اس کے مستقل استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
• اگر آپ کھٹی چیزوں کا بہت زیادہ اور فوائد حاصل ہونے کے بعد بھی بے جا استعمال کریں تو آپ کو السر کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
• دودھ پلانے والی ماؤں اور حملہ خاتون کو اس کے روزانہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
• اگر آپ کو ڈائریا ہے تو لیموں کی چائے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
• اگر آپ کسی بیماری کا علاج کروا رہے ہیں اور دوائیاں استعمال کر رہے ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔
• یاد رہے کہ اس کا بے احتیاطی سے استعمال آپ کے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Lemon Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6652 Views   |   03 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ آپ لیموں کی چائے پیتے ہیں تو رکیں، جانیں اس کے فوائد، خطرات اور بنانے کا صحیح طریقہ

اگر آپ آپ لیموں کی چائے پیتے ہیں تو رکیں، جانیں اس کے فوائد، خطرات اور بنانے کا صحیح طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ آپ لیموں کی چائے پیتے ہیں تو رکیں، جانیں اس کے فوائد، خطرات اور بنانے کا صحیح طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔