سفر کے دوران یہ ہر گز مت پیئیں .. سفر میں متلی یا چکر آنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں

ہمارے یہاں اکثر لوگوں کو لمبے سفر کے دوران جیسے کہ بس, کار, ٹرین یا پھر گھومتے جھولے میں بیٹھنے سے چکر اور متلی کا شکایت ہوجاتی ہے لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے آپ اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب انسان کا ذہن اور کان کا اندرونی حصہ بیرونی حرکت کو ایک جیسے محسوس نہ کر سکے یا پھر جب اندرونی کان آپ کی حرکت کوجان لے لیکن آپ کی آنکھیں گاڑی کے اندر لگی ہوں تو آنکھ دماغ کو پیغام بھیجتی ہے کہ آپ ساکن ہیں اس طرح آنکھ اور کان کے درمیان یہ تضاد متلی اور چکر کا باعث بن جاتا ہے.

ادرک کا استعمال:

امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس پریشانی کا آسان ترین حل ادرک ہے. جس کے لیے سفر سے ایک گھنٹہ قبل تھوڑا سا ادرک کھالیں اس سے سفر کے دوران متلی آنا بند ہوجائے گی۔

پوزیشنیں تبدیل کریں:

کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ لیٹنا ان کی بیماری کو بہتر بناتا ہے۔ دوسروں کے لیے، کھڑے ہونا ایک بہتر پوزیشن ہو سکتا ہے۔ اس لیے تجربہ کریں کہ آپ کے لیے کیا بہتر کام کرتا ہے۔ اگر آپ کار میں ہیں تو اپنے سر کو اپنے ہیڈریسٹ کے ساتھ جھکانے سے آپ کے سر کی حرکت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انگلی کے دباؤ یا رسٹ بینڈ سے:

سفر کے دوران "موشن سِکنیس" کے شکار مریض اپنی کلائی کے گرد رسٹ بینڈ باندھ لیں جو کلائی کے اندر کی طرف دباؤ ڈالتا ہے, اس سے متلی آنا بند ہوجاتی ہے. امریکا میں کی جانے والی کئی تحقیقات نے اس طریقہ کو مؤثر قرار دیا ہے۔

پانی یا کاربونیٹیڈ مشروب:

اس بیماری کا شکار افراد کچھ ہلکے پھلکے کریکرز, ٹھنڈا پانی یا کاربونیٹیڈ ڈرنکس سفر کے دوران استعمال کرتے رہیں اس سے معدہ نارمل رہے گا.

اسکا استعمال نہ کریں:

کافی اور کچھ سوڈا جیسے کیفین والے مشروبات کا استعمال نہ کریں، جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں اور متلی کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ دوسرے اچھے انتخاب میں دودھ اور سیب کا رس شامل ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4996 Views   |   15 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سفر کے دوران یہ ہر گز مت پیئیں .. سفر میں متلی یا چکر آنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سفر کے دوران یہ ہر گز مت پیئیں .. سفر میں متلی یا چکر آنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.