حلالہ سینٹرز کھل چکے ہیں جہاں۔۔ نادیہ خان نے ڈرامے کا دفاع کرتے ہوئے حلالہ سینٹر کا اشتہار پڑھ کر سنادیا! دیڈیو دیکھ کر صارفین بھی افسردہ ہوگئے

"من جوگی کا پیغام اس وقت کے لحاظ سے انتہائی اہم تھا۔ آج کل لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں، اور باقاعدہ ایسے مراکز موجود ہیں جو جان بوجھ کر طلاق کی غلطی کو درست کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں حرام ہے۔ یہ سب مذاق بن چکا ہے!"

یہ وہ سخت اور اہم الفاظ ہیں جو نادیہ خان نے اپنے وائرل شو میں کہے، جس میں انہوں نے حلالہ کے نام پر جاری کاروبار پر شدید تنقید کی۔ اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی نادیہ خان اس بار بھی سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔

نادیہ خان نے اس ریویو شو میں حلالہ مراکز کے خلاف آواز اٹھائی اور بتایا کہ وہ خود ایسے اشتہارات دیکھ چکی ہیں جن میں حلالہ کی خدمات کی پیشکش کی جا رہی ہے، جو کہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی اقدار کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شو میں موجود اشتہار کا ذکر بھی کیا۔

ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا۔ لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ ایسے مراکز بھی ہیں جو حلالہ کو کاروبار کے طور پر چلا رہے ہیں۔ صارفین نے اس بات پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا کہ مرد غصے میں طلاق دیتے ہیں اور پھر ایسے غیر شرعی راستے اپنانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

نادیہ خان کا یہ کلپ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جہاں ہر کوئی حلالہ مراکز کی مذمت کر رہا ہے اور معاشرتی اقدار کی زوال پذیری پر گہرے خدشات کا اظہار کر رہا ہے۔

Nadia Khan Nay Halala Center Ka Ishtehar Suna Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Nay Halala Center Ka Ishtehar Suna Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Nay Halala Center Ka Ishtehar Suna Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   916 Views   |   05 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

حلالہ سینٹرز کھل چکے ہیں جہاں۔۔ نادیہ خان نے ڈرامے کا دفاع کرتے ہوئے حلالہ سینٹر کا اشتہار پڑھ کر سنادیا! دیڈیو دیکھ کر صارفین بھی افسردہ ہوگئے

حلالہ سینٹرز کھل چکے ہیں جہاں۔۔ نادیہ خان نے ڈرامے کا دفاع کرتے ہوئے حلالہ سینٹر کا اشتہار پڑھ کر سنادیا! دیڈیو دیکھ کر صارفین بھی افسردہ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حلالہ سینٹرز کھل چکے ہیں جہاں۔۔ نادیہ خان نے ڈرامے کا دفاع کرتے ہوئے حلالہ سینٹر کا اشتہار پڑھ کر سنادیا! دیڈیو دیکھ کر صارفین بھی افسردہ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔