گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرنے والی 6 اہم غذائیں کون سی ہیں؟ جو آپ کا وزن صحت مند طریقے سے گھٹائے

گرمی کے موسم میں اکثر جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے کمزوری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے طبیعیت کا خراب رہنا معمول بن جاتا ہے، ایسے میں وزن کم کرنے والے مرد و خواتین کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مگر آج ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے کیلیئے آپ کو بتا رہے ہیں موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ 6 ان غذاؤں کے بارے میں جو صحت مند طریقے سے جسم کی چربی کو کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

لوکی:

لوکی ایسی سبزی ہے جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اسے بہترین کھانے کی چیز بناتی ہے۔ آپ لوکی کا مزیدار سُوپ بنا سکتے ہیں یا اسے بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

کھیرا:

کھیروں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جب کہ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے کے دوران یہ ایک اہم غذا مانی جاتی ہے۔ کھیرے میں فائبر کثرت سے پایا جاتا ہے جس سے آپ جسم میں توانائی محسوس کرتے ہیں۔ کھیروں کو بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کریں۔

مکئی کے دانے:

مکئی کے دانے میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جس کی مدد سے آپ گرمی کے موسم میں تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔ آپ اُبلی ہوئی مکئی کو ہلکا سا مصالحہ لگا کر کھا سکتے ہیں یا پھر ان کا مزیدار سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے وزن کم کرنے کی خصوصیات کے باعث مشہور ہے اور اگر گرمیوں کے موسم میں آئس گرین ٹی پی جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔ سبز چائے ہمارے جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتی ہے اور چربی پگھلاتی ہے۔

ثابت دھنیا

ثابت دھنیا ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ گلینڈز کے فنکشن کے لیے اہم چیز ہے۔ اگر ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں تو اس سے خود بخود ہمارا جگر ٹھیک رہتا ہے، جس کی مدد سے جسم کے میٹابولزم کو چربی پگھلانے میں معاونت ملتی ہے۔ آپ رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگو کر اگلے دن اسے نیم گرم کر کے پی سکتے ہیں۔

سیب کا سِرکہ

سیب کا سِرکہ ایسٹک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جس کے سٹمک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جس سے کم ایسڈ والے افراد میں کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔ اس سے قدرتی طور پر جسم میں بلڈ شوگر لیول برابر رہتی ہے اور پیٹ کی غیر ضروری چربی کم ہوتی ہے۔ آپ کھانے سے آدھا گھٹنہ پہلے ایک گلاس پانی میں سِرکے کا آدھا چمچ ڈال کر پی سکتے ہیں۔

Charbi Kam Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Charbi Kam Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Charbi Kam Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2777 Views   |   22 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرنے والی 6 اہم غذائیں کون سی ہیں؟ جو آپ کا وزن صحت مند طریقے سے گھٹائے

گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرنے والی 6 اہم غذائیں کون سی ہیں؟ جو آپ کا وزن صحت مند طریقے سے گھٹائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرنے والی 6 اہم غذائیں کون سی ہیں؟ جو آپ کا وزن صحت مند طریقے سے گھٹائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔