آپ کا باورچی خانہ آپ کے سلیقے کی کہانی سناتا ہے،اس کی صفائی میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔۔

بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ عورت کا سلیقہ دیکھنا ہو تو اس کا کچن دیکھو،اس سے اس کا سگھڑاپا پتہ چل جائے گا۔سلیقہ صرف یہ نہیں کہ آپ نے اوپر اوپر سے گھر صاف کر لیا لیکن کچن اور باتھ روم کی حالت خراب ہے،خاص کر باورچی خانہ وہ جگہ ہے کہ جہاں عورت کے سلیقے کا امتحان شروع ہوتا ہے۔صرف مزے مزے کے کھانے پکا لینا سگھڑاپا نہیں ہے بلکہ چمکتا دمکتا کچن آپ کے سلیقے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسکے ساتھ گھر والوں کی صحت بھی آپ کے باورچی خانے کی صفائی ستھرائی سے مشروط ہے۔

چولہے اور فرش پر جما ہوا آئل:

اکثر کھانا بناتے ہوئے یا سالن میں بھگار لگاتے وقت چولہے یا فرش پر آئل کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئل جم جاتا ہے، اس کے لئے آسان ٹپ حاضر ہے۔۔

ٹپ:

دو چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور نمک مکس کریں۔ پھر اس پیسٹ کو فرش یا چولہے پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے رگڑ لیں، آپ کا فرش اور چولہا دونوں چمک جائیں گے۔

واشنگ لیکوئڈ یا صابن سے برتن دھونے میں مسئلہ:

کچھ خواتین کوواشنگ لیکوئڈ یا صابن سے برتن دھونے کی وجہ سے خارش کا مسئلہ ہو جاتا ہے یا پھر ان کی انگلیاں چھل جاتی ہیں یہ مسئلہ ان کی جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ان واشنگ سوپ یا لیکوئڈ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہاتھوں کی جلد کو خراب کردیتا ہے، لہٰذا اگر آپ بھی اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ ٹپ ۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ یا پھر لیموں کا رس شامل کر لیں۔ اس سے برتن دھوئیں آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی چمک جائیں گے اور آپ کے ہاتھ بھی نہیں چھلیں گے۔

کھانوں کے اوپر جمے ہوئے تیل کو ہٹانے کا طریقہ:

• کھانا پکانے سے قبل جب آئل پتیلی میں ڈالتی ہیں اس وقت ایک چمچ نمک بھی ساتھ ہی شامل کرلیں اور اس کو اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں۔ ایسا کرنے سے اس محلول میں کچھ بلبلے بن جائیں گے جوکہ کھانا بننے کے بعد اوپری سطح پر نہیں جمیں گے۔
• جب آئل میں نمک چمچ کی مدد سے مکس کرلیں تو چولہا جلائیں اور پیاز بھون کر جس ترکیب سے کھانا پکاتی ہیں اس کو پکا لیں۔
• کھانا سروو کرتے وقت ایک سے آدھا چمچ گرم پانی اس کی اوپری سطح پر ڈال دیں اس سے آئل نہیں جمے گا اور ساتھ ہی کولیسٹرول یا دل جیسی بیماریاں جو کہ اضآفی آئل کے کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ان سے بھی آپ بچ سکتے ہیں۔

Kitchen Ki Safai Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Ki Safai Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Ki Safai Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4278 Views   |   18 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ کا باورچی خانہ آپ کے سلیقے کی کہانی سناتا ہے،اس کی صفائی میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔۔

آپ کا باورچی خانہ آپ کے سلیقے کی کہانی سناتا ہے،اس کی صفائی میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کا باورچی خانہ آپ کے سلیقے کی کہانی سناتا ہے،اس کی صفائی میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔