بیگم میرا شو دیکھتے ہوئے آواز بند کردیتی ہیں.. عمران ریاض کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

کچھ عرصہ سے مشہور صحافی عمران ریاض خان خبروں کا حصہ بن رہے ہیں۔ البتہ آج ہم بات کریں گے ان کی نجی زندگی کے حوالے سے جس سے زیادہ تر لوگ واقف ہی نہیں۔

عمران ریاض کہ اہلیہ کا نام رباب عمران ریاض ہے۔ کچھ سال قبل عمران ریاض اور ان کی اہلیہ نے ایک ٹی وہ شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں جن کو آج ہم اپنے قارئین سے شئیر کررہے ہیں۔

بیگم شو دیکھتے ہوئے آواز بند کر دیتی ہیں

رباب عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کا ٹی وی پروگرام دیکھتی تو بہت پابندی سے ہیں لیکن ٹی وی کی آواز بند کردیتی ہیں جس پر ہنستے ہوئے عمران ریاض نے بتایا کہ دراصل ان کی بیگم کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اس لئے وہ شو سنتی نہیں بس دیکھتی ہیں۔

بڑا شوق ہے کہ بیگم میرا لایا ہوا شکار پکائیں

عمران ریاض نے بتایا کہ انھیں شکار کا بہت شوق ہے اور یہ بھی شوق ہے کہ ان کی بیگم ان کا لایا ہوا شکار پکائیں مگر وہ کبھی بھی نہیں پکاتیں شکار انھیں خود ہی پکانا پڑتا ہے۔ جب کہ کھانے کے حوالے سے رباب عمران نے بتایا کہ وہ اٹالین یا چائنیز کھانا پکائیں تو عمران کو پہلے سے بتاتی ہیں کیونکہ وہ دیسی کھانا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

گھر میں بچے عمران پر حاوی ہیں

گھر میں بچوں کے ساتھ کیا رویہ ہے اس بات پر عمران ریاض نے بتایا کہ ایک دن میں نماز پڑھ رہا تھا تو میرا بیٹا اپنی ماں کو بلیک میل کررہا تھا کہ "بابا کو بتا دوں گا" اس کے علاوہ بیگم. بچوں سے کہتی ہیں آج بابا سے فلاں کام کروانا ہے یہ آج کا مشن ہے جبکہ ان کی بیگم کا کہنا تھا کہ گھر پر بچے عمران ریاض پر حاوی ہیں اور کہتے ہیں کہ بابا ہمیں یہاں جانا ہے تو بابا پھر لے کر جاتے ہیں۔

شوہر کے لباس کے حوالے سے حساس ہیں

رباب عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کا پروگرام دیکھتے ہوئے ان کی ڈریسنگ پر نظر رکھتی ہیں اور میسج کرکے عمران کو اس حوالے سے آگاہ بھی کرتی ہیں کہ ان کی ٹائی صحیح نہیں لگ رہی وغیرہ اور پھر اگر وقفے کے دوران عمران میسج دیکھ لیں تو فوراً ٹھیک کرلیتے ہیں۔

Anchor Imran Riaz Ki Zindagi Ke Haqaiq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anchor Imran Riaz Ki Zindagi Ke Haqaiq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anchor Imran Riaz Ki Zindagi Ke Haqaiq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5210 Views   |   20 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیگم میرا شو دیکھتے ہوئے آواز بند کردیتی ہیں.. عمران ریاض کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

بیگم میرا شو دیکھتے ہوئے آواز بند کردیتی ہیں.. عمران ریاض کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیگم میرا شو دیکھتے ہوئے آواز بند کردیتی ہیں.. عمران ریاض کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔