کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ دو عدد کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، کیلے کے استعمال کے فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کیلے کا روزانہ استعمال آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات ڈالتا ہے، یہ جہاں آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے وہیں آپ کو ذہنی تناؤ سے بھی دور کرتا ہے، دو کیلے اگر روزانہ کھائے جائیں تو مزید کیا کیا فوائد حاصل ہوں گے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• آرٹیریل پریشر

کیلوں کو روزانہ استعمال آپ کے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، ایک کیلے میں 420 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، جو آرٹیریل پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

• وزن کم کرے

کیلوں میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر آپ روزانہ کیلے کا استعمال شروع کر دیں تو آپ کا وزن بڑھنا ختم ہی ہو جائے گا اور آپ صحت مند بھی رہیں گے، اس کے استعمال سے آپ کے خون میں شوگر کا لیول کم ہو جاتا ہے۔

• نظامِ ہاضمہ بہتر بنائے

کیلے کا استعمال نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے، اس میں موجود نشاستے آنتوں میں موجود بیکٹریا کو ختم کرتا ہے ساتھ ہی سینے کی جلن میں بھی مفید ہے۔

• ذہنی تناؤ ختم کرے

کیلوں کا روزانہ استعمال آپ کو ذہنی تناؤ سے نجات دِلاتا ہے، کیلے میں ٹریپٹوفن ہوتا ہے جو آپ کا اسٹریس لیول بہتر کر کے موڈ خوشگوار بناتا ہے اور ہارمونز کو سکون فراہم کرتا ہے۔

• وٹامِنز کی کمی دور کرے

کیلوں کا روزانہ استعمال آپ کے جسم میں وٹامنز کی کمی کو ختم کرتا ہے، کیلے میں وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، کیلے سے آپ کے جسم کو انسولین، ہیموگلوبن، اور امینو ایسڈ تیار کرنے میں مدد ملتی ہے جو صحت مند خلیوں کی تشکیل کے لئے ضروری ہیں۔

• توانائی کی سطح بڑھانا

کیلے میں پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، کیلے میں موجود پوٹاشیم آپ کو پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے، جبکہ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ آپ کو بھاری ورزش برداشت کرنے کی اتنی توانائی فراہم کرتا ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5452 Views   |   30 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ دو عدد کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، کیلے کے استعمال کے فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ دو عدد کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، کیلے کے استعمال کے فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.