Joota Chupai Rasam Gone Wrong
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک شہر میں شادی کی تقریب اس وقت اچانک تنازعے کا شکار ہوگئی، جب جوتا چھپائی کی روایتی رسم نے خطرناک صورت اختیار کرلی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد شبیر، اپنے خاندان کے ساتھ بارات لے کر بجنور پہنچے اور شادی کی رسومات کی ابتدا ہوئی۔ دلہن کی سہیلیوں اور بہنوں نے جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دولہے کے جوتے چھپائے اور اس کے بدلے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا۔
دلہے نے 50 ہزار دینے کی بجائے صرف 5 ہزار روپے میں سالیوں کو ٹرکھا دیا، جس پر دونوں خاندانوں میں زبانی جھگڑا شروع ہو گیا۔ دلہن کے اہل خانہ نے باراتیوں کو مذاق کا نشانہ بنایا اور انہیں بھکاری تک کہہ دیا، جس سے ماحول اور بھی بگڑ گیا۔
محمد شبیر کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ دلہن کے خاندان نے انہیں ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ دلہن والوں کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب باراتیوں نے سونے کے تحائف کی قیمت اور معیار پر سوالات کیے۔
جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو تھانے منتقل کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے معاملہ حل کر لیا ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا شادی کی تقریب جاری رہی یا اس کو منسوخ کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ایک عام شادی کی تقریب کو ایک بڑا تنازعہ بنا گیا، جس نے خوشیوں کو تلخ یادوں میں بدل دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Joota Chupai Rasam Gone Wrong and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joota Chupai Rasam Gone Wrong to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.