فوڈ پوائزنگ کی علامات ، وجوہات اور اس سے بچاؤ کے آسان گھریلو نسخے….

فوڈ پوائزنگ البتہ کوئی بہت مہلک بیماری تو نہیں مگر بروقت علاج نہ کیا جائے اگر اس کا تو یہ یقیناً آپ کے پیٹ کے مسائل کو اجاگر کرسکتی ہے۔ بنیادی طور پر فوڈ پوائزنگ زیادہ کھانا کھانے، گندہ کھانے، بازار کا زیادہ کھانے اور ایکسپائرڈ (غیر معیاری) کھانے کھانے کی وجہ سے ہوجاتی ہے۔
اب گندہ کھانے سے مراد ایسا کھانا جس میں جراثیم یا بیکٹریا پایا جائے۔ اور عام طور پر ایسے کھانے آپ کو کھانے میں زیادہ مزیدار لگتے ہیں مگر اس کے سائیڈ افیکٹ صحت کو خراب کردیتے ہیں۔

علامات:
فوڈ پوائزنگ کی چند ایک وجوہات ہیں جوکہ:
• متلی / قے
• ڈائریا / پانی کی کمی
• بخار
• پیٹ درد

بعض مرتبہ آپ کو بخار، پیٹ درد، متلی / قے وغیرہ ہوجاتی ہے لیکن وہ ایک دن میں یا چند گھنٹوں میں ختم ہوجاتی ہے جوکہ ایک عام ہے۔ لیکن اگر آپ کو ایک دن سے زیادہ یہ تمام علامات ظاہر ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ آپ کے معدے کو کمزور سکتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں میں بھی مسائل کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

وجوہات:
اس کی سب سے عام وجہ تو خراب کھانا ہی ہے لیکن اگر آپ تیار شدہ کھانے بازار سے خرید کر کھا رہے ہیں یا پیکنگ والے کھانوں کا استعمال کرتے ہیں یا پھر آدھے پکے ہوئے کھانے جن کو صرف آپ نے فرائی یا ابالنا ہوتا ہے یہ سب آپ کی صحت کو حد سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لئے آپ اعتدال سے ہر کھانے کو کھائیں۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق:
'' ہفتے میں ایک مرتبہ بازاری کھانا صحت کے لئے موزوں مگر تین یا اس سے زائد مرتبہ بازاری کھانا ایک ہفتے میں استعمال کرنا آپ کے نظامِ ہاضمہ اور جگر کے لئے خطرناک ہے۔''

نقصانات:
فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے آپ کا معدہ اور جگر سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے جو کہ آنتوں اور ریکٹم کی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔
سب سے بڑھ کر یہ ہمارے مدافعتی نظام کو خراب کرتا ہے جس میں بڑی عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور تین سے نو سال کے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کیونکہ بیکٹریا کی موجودگی جسمانی نظاموں میں بے قاعدگی پیدا کرتی ہے۔

گھریلو نسخے:
اگر آپ کو فود پوائزنگ ہوجائے تو آپ سب سے پہلے یہ نسخے آزما لیں جو آپ کو کسی حد تک فوری فائدہ پہنچا سکتے ہیں:

• پیاز چونکہ اینٹی بیکٹریل ہے تو آپ ایک سے دو چمچ پیاز کا رس فوڈ پوائزنگ کی شکایت میں پی لیں۔ اس کے بعد قے ایک سے دو مرتبہ ضرور ہوگی لیکن جلد آرام آجائے گا۔
• ایک گلاس نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا مکس کرکے اس کو پینے سے بھی آرام آجائے گا۔
• سیب کا سرکہ ایک کپ پی لیں اور اس کے بعد تھوڑا سا سادہ پانی پیئیں اور چہل قدمی کرتے رہیں۔
• لیموں کے رس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر استعمال کرنا فوڈ پوائزنگ میں سب سے مفید گھریلو ٹوٹکہ سمجھا جاتا ہے۔
• شلجم کا رس کالا نمک ڈال کر پینے سے بھی آپ کو سکون آجائے گا۔
• نارنگی کے چھلکوں کا بنا پاؤڈر لیموں کے رس کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم سے تمام تر فضلات کا اخراج ہوجائے گا اور آپ کو سکون ملے گا۔

Food Poisoning Symptoms

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Food Poisoning Symptoms and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food Poisoning Symptoms to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6845 Views   |   10 Sep 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

فوڈ پوائزنگ کی علامات ، وجوہات اور اس سے بچاؤ کے آسان گھریلو نسخے….

فوڈ پوائزنگ کی علامات ، وجوہات اور اس سے بچاؤ کے آسان گھریلو نسخے…. ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فوڈ پوائزنگ کی علامات ، وجوہات اور اس سے بچاؤ کے آسان گھریلو نسخے…. سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔