کچن میں موجود ان 5 چیزوں سے جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کریں اور خود کو حسین بنائیں!

چہرے پر جھریاں اور چھائیاں پڑنا صرف بڑھتی عمر کے اثرات ہی نہیں بلکہ خوراک کی کمی یا متوازن غذا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بھی پڑجاتی ہیں جوکہ ہمیں عمر سے پہلے ہی بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں خون کی کمی، وٹامن سی، ای اور بی کمپلیکس کی کمی اور قوت مدافعت ٹھیک نہ ہونا بھی ہے اسی لئے غذا کا ہماری زندگی میں ایک اہم مقام ہے۔ اس لئے جن لوگوں کو جھریوں اور چھائیوں کا مسئلہ ہے وہ کچن میں موجود ان 5 چیزوں کو لازمی استعمال کریں تاکہ آپ قدرتی طور پر بناء کسی سائیڈ افیکٹ کے اپنی جلد کو حسین بنا سکیں۔

• لیموں:
لیموں ایسی چیز ہے جو بیوٹی سے متعلق ہر مسئلے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پراڈکٹ ہے کیونکہ اس میں سٹرک ایسڈ اور وٹامن سی اس مقدار میں پایا جاتا ہے جو کسی اور چیز سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا لیموں کے رس کو جھریوں اور چھائیوں پر روزانہ دن میں دو مرتبہ لگائیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں یہ نہ صرف جھریوں کو کنٹرول کرے گا بلکہ جلد کے کھلے مساموں کو بھی صاف کرنے میں مفید ہے۔

• ٹماٹر:
ٹماٹر ایک بلیچنگ ایجنٹ ہے جس کا استعمال مناسب طریقوں سے ہمیں فائدہ پہنچاتا ہے اور جھریوں کے خاتمے کے لئے ٹماٹر میں لائیکوپین پایا جاتا ہے۔ ایک ٹماٹر کاٹ کر اس کا گودا چہرے پر مل لیں اور اچھی طرح پندرہ منٹ تک مساج کرلیں۔ یہ گودا جھریوں کے اندر موجود جلد کی صفائی کرکے نہ صرف جلد کو نرم کرتا ہے بلکہ جلد میں موجود نہ نظر آنے والے جراثیم بھی مارتا ہے۔

• پیاز:
پیاز اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل ہے یہی وجہ ہے وہ جھریوں سے جلد کو بچانے کا کام کرتی ہے اب اگر اپ چاہتی ہیں کہ جوان نظر آئیں تو پیاز کا ایک گول قتلا کاٹ لیں اور اس سے چہرے و جلد کا اچھی طرح مساج کریں اور چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

• ہلدی:
ہلدی کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہی ہے یہ صحت و جلد کے لئے کتنی مفید ہے۔ ہلدی اور پانی کا گاڑھا پیسٹ تیار کریں اور اسے ہفتے میں تین دفعہ لازمی لگائیں۔ یہ جلد میں خون کی گردش کو بحال کرے گی اور جھریوں و چھائیوں کا ہی نہیں بلکہ جلد کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

• دہی:
دہی میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جھریوں اور ان کی وجہ سے خراب ہونے والی جلد کو نرم و ملائم بنانے کا کام کرتا ہے۔ ٹھنڈی دہی کو جلد پر آدھے گھنٹے کے لئے لگائیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں۔ اگر آپ روزانہ جلد کو اچھی طرح پانی سے صاف کرکے بھاپ لیں گے تو یہ بھی جھریوں کے لئے بہت مفید ہے۔

Jhuriyon Ka Ilaj In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jhuriyon Ka Ilaj In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhuriyon Ka Ilaj In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   25970 Views   |   20 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

کچن میں موجود ان 5 چیزوں سے جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کریں اور خود کو حسین بنائیں!

کچن میں موجود ان 5 چیزوں سے جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کریں اور خود کو حسین بنائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن میں موجود ان 5 چیزوں سے جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کریں اور خود کو حسین بنائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔