حمل میں کھجور کھانا - حاملہ خواتین کو کھجور کیوں کھانی چاہیے؟ اسلام کی وہ بات جو صدیوں بعد سائنس سے بھی ثابت ہوگئی

صدیوں پہلے قرآن مجید میں جن چیزوں کا حکم دیا گیا تھا آج سائنسی نقطہ نظر کے بعد درست ثابت ہورہی ہیں۔ ایسا ہی حکم کھجور کے بارے میں بھی تھا جب حضرت مریم علیہ السلام کی زچگی کا وقت قریب آیا تو اللہ عزوجل نے انھیں کھجور کھانے کا حکم دیا۔ قرآن مجید کی سورہ مریم (26-24) میں اس کو یوں بیان کیا گیا ہے

"اس کے نیچے سے آواز آئی۔ غم نہ کرو۔ تمھارے رب نے تمھارے قدموں میں چھوٹی سی ندی رکھی ہے۔ کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلائیں اور تازہ، پکی کھجوریں آپ پر گریں گی۔ کھاؤ، پیو اور اپنی آنکھوں کو خوش کرو"

اب سائنس قدرت کے اس انمول پھل کو حاملہ خواتین کے لئے مفید مانتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کھجوروں کے حاملہ عورتوں کے لئے فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا۔

الٹی اور متلی کی کیفیت

حمل کے شروع کے 3 مہینوں میں زیادہ تر خواتین کو بہت زیادہ الٹی اور متلی محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے پوٹاشیم کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس کو دور کرنے میں کھجور مددگار ہے۔ صرف 4 کھجوروں میں 696 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

کھجور میں ریشہ یعنی فائبر پایا جاتا ہے جو قبض نہیں ہونے دیتا۔ ہارمونز کی زیادتی کی وجہ سے معدے کی نالی سست ہوجاتی ہے جس کو کھجور تیز کرتا ہے۔

بہت سی خواتین کو ماہرین آئرن کی گولیاں دیتے ہیں تاکہ خون کی کمی نہ کو۔ کھجور میں بھرپور آئرن پایا جاتا ہے۔ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لئے حمل میں شوگر کی سطح بھی نہیں بڑھتی۔

Hamla Khwateen Ko Khajoor Kiyun Khani Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khwateen Ko Khajoor Kiyun Khani Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khwateen Ko Khajoor Kiyun Khani Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   5491 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

  • ,

حمل میں کھجور کھانا - حاملہ خواتین کو کھجور کیوں کھانی چاہیے؟ اسلام کی وہ بات جو صدیوں بعد سائنس سے بھی ثابت ہوگئی

حمل میں کھجور کھانا - حاملہ خواتین کو کھجور کیوں کھانی چاہیے؟ اسلام کی وہ بات جو صدیوں بعد سائنس سے بھی ثابت ہوگئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل میں کھجور کھانا - حاملہ خواتین کو کھجور کیوں کھانی چاہیے؟ اسلام کی وہ بات جو صدیوں بعد سائنس سے بھی ثابت ہوگئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔