کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہو گئی ہے؟ انٹرویو میں نیا انکشاف کردیا

مشہور جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ ڈیڑھ برس سے وائرل ہیں. حال ہی میں آغا علی نے ایسا بیان دیا ہے جس سے یہ بات مزید واضح ہوجاتی ہے کہ یہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں.

ایاز سامو کے پروگرام دی نائٹ شو میں انٹرویو دیتے ہوئے آغا علی نے انکشاف کیا کہ اب میں گھر میں اکیلا رہتا ہوں اس لیے گھر کے کاموں کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھتا.

آغا علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں اکیلا رہتا ہوں اور 10 سے 12 گھنٹے کام کے لیے باہر جانا پڑتا ہے تو ملازم کے لئے الگ سے وقت نکالنا ممکن نہیں ہے. اکثر ایسا ہوتا تھا کہ گھر میں ملازم کام کررہے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے مجھے شوٹنگ پر جانے میں دیر ہوجاتی تھی.

"میرا سب سے اچھا دوست کینیڈین ہے. جب وہاں کے لوگوں کے وی لاگز دیکھتا ہوں تو وہ اپنے گھر کے سارے کام خود کرتے ہیں. اس لئے اب میں بھی یہی کرتا ہوں. 3 برس سے میرے گھر میں کپڑے دھونے، کھانا پکانے یا کسی دوسرے کام کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، میری کونسی چیز کہاں رکھی ہے اس کے بارے میں مجھے پتا ہوتا ہے کیونکہ میں گھر کے سارے کام خود کرتا ہوں".

اس سے پہلے حنا الطاف کے ساتھ بھی آغا علی یہ بات کہہ چکے تھے کہ وہ دونوں گھر کے سارے کام خود کرتے ہیں. البتہ حالیہ بیان میں اکیلے رہنے کی بات نے آغا اور حنا کے درمیان علیحدگی کے متعلق مداحوں کے شک کو یقین میں بدل دیا ہے.

Agha Ali Opens Up About His Divorce Rumors With Hina Altaf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agha Ali Opens Up About His Divorce Rumors With Hina Altaf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agha Ali Opens Up About His Divorce Rumors With Hina Altaf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2226 Views   |   25 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہو گئی ہے؟ انٹرویو میں نیا انکشاف کردیا

کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہو گئی ہے؟ انٹرویو میں نیا انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہو گئی ہے؟ انٹرویو میں نیا انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔