بیوی اور بچوں کی فکر نہیں ہوتی لیکن۔۔ منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے لڑائی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا؟

"مشترکہ خاندانی نظام ایک نعمت ہے۔ جب آپ ساتھ رہتے ہیں تو آپ کو توڑنا ناممکن ہوتا ہے۔ مجھے اپنے بچوں یا بیوی کی فکر نہیں ہوتی، چاہے میں کام کے سلسلے میں کہیں بھی چلا جاؤں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میری فیملی ان کے ساتھ ہے۔ لیکن اگر آپ مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کا حل یہ ہے: کچن الگ کر لیں۔ عام طور پر مسائل کی جڑ پیسہ یا مشترکہ کچن ہوتا ہے۔ جب ہر کوئی اپنا کچن خود سنبھالتا ہے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے اور آپ ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی سکون کے ساتھ اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتے ہیں۔"

اداکار منیب بٹ، جو اپنی فیملی سے بے حد محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں، نے حال ہی میں مشترکہ خاندانی نظام کے حوالے سے نہایت قیمتی مشورہ دیا۔ گپ شب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کیوں ایک ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے گھروں میں پیش آنے والے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ فیملی کے ساتھ رہنا ان کی طاقت ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ خاندانی نظام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پر مطمئن رہتے ہیں کہ ان کے بچے اور اہلیہ والدین اور بہن بھائیوں کے سائے میں محفوظ ہیں، چاہے وہ خود کام کے سلسلے میں کہیں بھی ہوں۔

لیکن ان کی گفتگو کا سب سے اہم حصہ وہ نصیحت تھی جو انہوں نے مشترکہ گھروں میں جھگڑوں سے بچنے کے لیے دی۔ منیب نے کہا:

"عام طور پر مسائل پیسے یا کچن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا آسان حل یہ ہے کہ کچن کو الگ کر لیں۔ اس سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فیملی کی محبت اور ساتھ بھی برقرار رہتا ہے۔"

Muneeb Butt About Joint Family System

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muneeb Butt About Joint Family System and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muneeb Butt About Joint Family System to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2644 Views   |   17 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیوی اور بچوں کی فکر نہیں ہوتی لیکن۔۔ منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے لڑائی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا؟

بیوی اور بچوں کی فکر نہیں ہوتی لیکن۔۔ منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے لڑائی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی اور بچوں کی فکر نہیں ہوتی لیکن۔۔ منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے لڑائی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔