بہو کی زندگی بچانے کیلیئے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ 70 سالہ ساس نے بہو سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

دنیا میں محبت کی مثالیں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن کبھی ساس بہو کے رشتے میں ایسی محبت اور قربانی کے جذبے کی مثال شاید ہی آپ نے دیکھی یا سنی ہوگی، جو آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک 70 سالہ خاتون نے رواں ماہ کے شروع میں اپنی 43 سالہ بہو کو گردہ عطیہ کر کے ایک ایسے وقت میں ایک مثال قائم کی جب ساس بہو دشمنی کے کئی واقعات سرخیوں میں آ چکے ہیں۔

ٹرانسپلانٹ کی سرجری یکم اگست کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں کی گئی تھی۔ امیشا کے گردے خراب ہو گئے تھے جب انہیں پچھلے سال گردے کی دائمی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

پربھا کانتی لال کہتی ہیں کہ، انہوں نے اپنی بہو کو ایک گردہ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس کی تکلیف کو نہیں دیکھ سکتی تھیں۔ میرے تینوں بیٹے میرے اس فیصلے سے خوفزدہ تھے، میں نے انہیں کہا میں بالکل فٹ ہوں۔

70 سالہ پربھا کا کہنا تھا کہ، میں اپنی بہو کو اپنی بیٹی کے طور پر دیکھتی ہوں، اسلیئے اس کے لیئے کچھ بھی کرسکتی ہوں۔

جیتیش موٹا، امیشا کے شوہر جو ذیابیطس کے مریض ہیں اور عطیہ دینے کے اہل نہیں ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی جان بچانا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں بھی پریشان تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کیلیئے تقریباً 8 سال انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ کوئی گردہ عطیہ کرنے والا نہیں ہے۔ یہ بات سن کر ماں نے میری بیوی کو گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر چندرکانت لالن نے کہا کہ، ڈاکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کے 44 سالوں میں انہیں کبھی بھی ایسا عطیہ نہیں ملا۔ ہندوستان میں زیادہ تر اعضاء عطیہ کرنے والی خواتین ہیں جو یہ اعضاء اپنے شریک حیات، والدین یا بچوں کو عطیہ کرتی ہیں۔ لیکن ایک ساس نے اپنی بہو کو اپنا گردہ عطیہ کیا یہ پہلی بار ہوا۔

Saas Ne Bahu Ko Kidney Dedi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saas Ne Bahu Ko Kidney Dedi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saas Ne Bahu Ko Kidney Dedi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1333 Views   |   10 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

بہو کی زندگی بچانے کیلیئے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ 70 سالہ ساس نے بہو سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

بہو کی زندگی بچانے کیلیئے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ 70 سالہ ساس نے بہو سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بہو کی زندگی بچانے کیلیئے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ 70 سالہ ساس نے بہو سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔