پانی کی ٹنکی گرم ہونے سے پورا دن پانی گرم پانی آتا ہے تو جانئیے ٹنکی کو شدید گرمی میں ٹھنڈا کرنے کے لیے 500 روپے کا یہ سستا طریقہ

گرمی کے موسم میں پانی کی ٹنکی اس قدر تپش سے گرم ہو جاتی ہے کہ اس میں سے نکلنے والا پانی بھی گرم ہوتا ہے۔ چاہے وہ پانی میٹھا ہو یا کھارا اور اگر کھارا پانی گرم ہو تو اس کا ذائقہ کڑوا سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ صرف کسی ایک نہیں بلکہ پاکستان کے ہر گھر کا مسئلہ ہے۔ لیکن اس کا حل مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہے مگر کم ہی لوگ اسے جانتے ہیں۔ چلیے آپ بھی جان لیں تاکہ کم سے کم اس گرمائش سے ٹنکی کو بھی محفوظ رکھ سکیں اور پانی بھی نارمل دستیاب ہو جائے۔

طریقہ:

٭ بازار میں آپ کو واٹر ٹینکر کولر انسولیٹر کے نام سے ایک شیٹ کوور مل جائے گا جو 500 روپے کے حساب سے دستیاب ہے۔ اس کو اپنی ٹنکی کے اطراف میں کوور کی طرف چسپاں کرلیں اس سے نہ تو باہر کی تپش ٹنکی کے اندر داخل ہوگی اور نہ ہی پانی گرم ہوگا۔

٭ کچھ لوگ صرف ایک حصے پر یہ کوور لگانا چاہتے ہیں ان کے لیے سستا پیکج ہوگا لیکن جو پوری ٹنکی پر لگانا چاہیں اس کے لیے 3 ہزار تک کا خرچہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ سب کی ٹنکی کا سائز یکساں نہیں ہوتا۔

By shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1951 Views   |   21 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پانی کی ٹنکی گرم ہونے سے پورا دن پانی گرم پانی آتا ہے تو جانئیے ٹنکی کو شدید گرمی میں ٹھنڈا کرنے کے لیے 500 روپے کا یہ سستا طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پانی کی ٹنکی گرم ہونے سے پورا دن پانی گرم پانی آتا ہے تو جانئیے ٹنکی کو شدید گرمی میں ٹھنڈا کرنے کے لیے 500 روپے کا یہ سستا طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.